اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) راولپنڈی کے تمام حلقے، این اے 60، این اے 61 اور این اے 62 کی ٹکٹوں کی تقسیم ان کے سپرد کی جائے، اگر ان حلقوں میں لاہور سے کسی امیدوار کو لا کر الیکشن لڑوانے کا فیصلہ کیا گیا تو پھر اس معاملے کو اپنے طریقے سے دیکھ لوں گا، شیخ رشید نے عمران خان کو اتحاد ختم کرنے کی دھمکی دیدی ہے۔ تفصیلات کے مطابق عوامی مسلم لیگ اور تحریک انصاف
میں نوبت طلاق تک جا پہنچی ہے اور شیخ رشید احمد نے عمران خان کیساتھ اتحاد ختم کرنے کی دھمکی دیدی ہے۔ راولپنڈی میں لال حویلی میں افطار تقریب سے دھواں دار تقریر کرتے ہوئے شیخ رشید کا کہنا تھا کہ اولپنڈی کے تمام حلقے، این اے 60، این اے 61 اور این اے 62 کی ٹکٹوں کی تقسیم ان کے سپرد کردی جائے۔شیخ رشید نے مطالبہ کیا ہے کہ راولپنڈی کے ان تین حلقوں پر راولپنڈی کے امیدواروں کو ہی الیکشن لڑنا چاہیئے۔ شیخ رشید نے عمران خان سے مطالبہ کیا ہے کہ ان تین حلقوں میں تحریک انصاف کے سربراہ جبکہ باقی 2 حلقوں میں وہ خود الیکشن لڑیں۔ این اے 63 سے عمران خان جبکہ این اے60 او این اے 61 سے وہ خود میدان میں اتریں۔ شیخ رشید نے دھمکی دی ہے اگر ان حلقوں میں لاہور سے کسی امیدوار کو لا کر الیکشن لڑوانے کا فیصلہ کیا گیا تو پھر وہ بھی اس معاملے کو اپنے طریقے سے دیکھ لیں گے۔شیخ رشید نے مطالبہ کیا ہے کہ راولپنڈی کے ان تین حلقوں پر راولپنڈی کے امیدواروں کو ہی الیکشن لڑنا چاہیئے۔ شیخ رشید نے عمران خان سے مطالبہ کیا ہے کہ ان تین حلقوں میں تحریک انصاف کے سربراہ جبکہ باقی 2 حلقوں میں وہ خود الیکشن لڑیں۔ اگر ان حلقوں میں لاہور سے کسی امیدوار کو لا کر الیکشن لڑوانے کا فیصلہ کیا گیا تو پھر وہ بھی اس معاملے کو اپنے طریقے سے دیکھ لیں گے۔واضح رہے کہ عوامی مسلم لیگ تحریک انصاف کی اتحادی جماعت ہے اور کئی مواقعوں پر شیخ رشید کو تحریک انصاف کی وجہ سے راولپنڈی میں سیاسی ایج حاصل رہا ہے۔