جمعرات‬‮ ، 03 جولائی‬‮ 2025 

خیبرپختونخوا کے نگران وزیراعلیٰ کے لئے بولی لگائی گئی،انتخاب کس طرح کیاگیا؟ ن لیگ نے سنگین الزامات عائد کردیئے

datetime 26  مئی‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

پشاور (مانیٹرنگ ڈیسک) وزیراعظم کے مشیروپاکستان مسلم لیگ(ن)خیبرپختونخواکے صوبائی صدرانجینئرامیرمقام نے کہاہے کہ سینیٹ ٹکٹ کیلئے بولی کے بارے میں توسناتھامگرتحریک انصاف کے دوراقتدارمیں پہلی مرتبہ وزارت اعلیٰ کیلئے بھی بولی دیکھ لی ہے۔ انہوں نے کہاکہ تحریک انصاف کی تبدیلی بولی لگناتھاجوسینٹ سے وزارت اعلیٰ تک پہنچ گئی ہے اوریہ تبدیلی وہ لاناچاہتے تھے،

تحریک انصاف نے اپنے منشوراورنظریاتی کارکنوں کو پست پشت ڈال دیاہے اوراب انکی ترجیحات کچھ اوربن گئی ہے۔ان خیالات کااظہارانہوں نے سوات میں ذرائع ابلاغ کے نمائندوں سے بات چیت کرتے ہوئے کیا۔وزیراعظم کے مشیرانجینئرامیرمقام نے کہاکہ اگرتحریک انصاف کی حکومت سینٹ کی طرح نگران وزیراعلیٰ کیلئے بھی بولی کابازارگرم کرتے ہیں تووہ ہمیں کسی صورت قبول نہیں ہوگا۔انہوں نے کہاکہ وزیراعلیٰ پرویزخٹک کونگران وزیراعلیٰ کی نامزدگی کیلئے سب کواعتمادمیں لیناچاہئے تھا ،نگران وزیر اعلیٰ کیلئے غیرمتنازعہ شخص کو قبول کریں گے۔انجینئرامیرمقام نے کہاکہ تحریک انصاف کے چیئرمین نے سینٹ انتخابات میں اگر20ممبران کونوٹسزدیئے تواب ایک نوٹس پرویزخٹک کوبھی دیناچاہئے کہ اس نے نگران وزیراعلیٰ کی نشست پربھی بولی لگاکراسمبلی کومچھلی بازاربنادیاہے۔انہوں نے کہاکہ عمران خان پرویزخٹک اوراس کے چہیتوں کی غلطیوں پرآنکھیں بندکرلیتے ہیں جواس کے میرٹ اورتبدیلی کاواضح ثبوت ہے۔ وزیراعظم کے مشیروپاکستان مسلم لیگ(ن)خیبرپختونخواکے صوبائی صدرانجینئرامیرمقام نے کہاہے کہ سینیٹ ٹکٹ کیلئے بولی کے بارے میں توسناتھامگرتحریک انصاف کے دوراقتدارمیں پہلی مرتبہ وزارت اعلیٰ کیلئے بھی بولی دیکھ لی ہے۔ انہوں نے کہاکہ تحریک انصاف کی تبدیلی بولی لگناتھاجوسینٹ سے وزارت اعلیٰ تک پہنچ گئی ہے اوریہ تبدیلی وہ لاناچاہتے تھے

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



وائے می ناٹ


میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…

2200سال بعد

شیان بیجنگ سے ایک ہزار اسی کلومیٹر کے فاصلے پر…

ٹیرا کوٹا واریئرز

اس کا نام چن شی ہونگ تھا اوروہ تیرہ سال کی عمر…