جمعرات‬‮ ، 15 مئی‬‮‬‮ 2025 

مسجد اقصیٰ کے تحفظ کے لیے سعودی عرب کی کوششوں کو سب جانتے ہیں، خالد بن سلمان

datetime 26  مئی‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

واشنگٹن(این این آئی)واشنگٹن میں سعودی عرب کے سفیر شہزادہ خالد بن سلمان کا کہنا ہے کہ مملکت کے بانی شاہ عبدالعزیز کے دور سے خادم حرمین شاہ سلمان بن عبدالعزیز کے دور تک مسئلہ فلسطین 70 برسوں سے سعودی عرب کی خارجہ پالیسی میں مرکزی معاملہ رہا ہے۔ عرب ٹی وی کے مطابق اپنے ایک بیان میں انہوں نے واضح کیا کہ تمام تر دباؤ کے باجود فلسطین مرکزی معاملہ ہی رہے گا ۔

اور سیاسی نشیب و فراز سے متاثر نہیں ہو گا۔سعودی سفیر نے کہا کہ مملکت فلسطینی عوام کو ان کے قانونی حقوق دلانے کی کوشش میں تمام عرب اور اسلامی ممالک کی صف میں سب سے آگے ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ فلسطینی بھائیوں کی سپورٹ کوئی احسان نہیں بلکہ یہ ایک اعزاز اور فریضہ ہے کیوں کہ اس سرزمین پر مسلمانوں کا قبلہ اوّل اور رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم کے معراج کے سفر کا اہم مقام واقع ہے۔شہزادہ خالد بن سلمان کے مطابق سعودی عرب نے فلسطینی بھائیوں کے لیے اپنے دروازے کھول دیے۔ اندرونی سطح پر انہیں روزگار، تعلیم اور علاج کے مواقع فراہم کیے جب کہ بیرونی سطح پر ان کی مالی سپورٹ کی۔ مملکت نے فلسطینی سامان اور مصنوعات کی درآمد کے لیے کسٹم ڈیوٹی کی ضمانت لی اور فلسطینی اتھارٹی کے سالانہ بجٹ کے ایک بڑے حصّے کو پورا کیا۔سعودی سفیر نے بتایا کہ مملکت نے مسجد اقصیٰ کے تشخص کی حفاظت کے لیے اپنا کردار ادا کیا۔ اس مقصد کے لیے کئی متعلقہ تنظیموں اور فنڈز کو سپورٹ کیا۔شہزادہ خالد کے مطابق مملکت سعودی عرب خادم حرمین شریفین اور ولی عہد کی قیادت میں دنیا میں ہر جگہ عالم اسلام اور عرب دنیا کے مسائل میں ان کے ساتھ کھڑی رہے گی جن میں سرفہرست مسئلہ فلسطین ہے۔سعودی سفیر نے اپنی ٹوئیٹس کے اختتام پر باور کرایا کہ فلسطین میں قابض حکام کے خلاف مزاحمت کار کے طور پر معروف افراد کے لیے روا نہیں کہ وہ ایران کے ساتھ کھڑے ہوں اور اسے سپورٹ کریں۔ ایسے وقت میں جب کہ وہ دیکھ رہے ہیں کہ ایرانی نظام عرب دارالحکومتوں پر قبضے کے لیے کوشاں ہے اور وہاں قتل عام اور خون ریزی کا ارتکاب کر رہا ہے۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



7مئی 2025ء


پہلگام واقعے کے بارے میں دو مفروضے ہیں‘ ایک پاکستان…

27ستمبر 2025ء

پاکستان نے 10 مئی 2025ء کو عسکری تاریخ میں نیا ریکارڈ…

وہ بارہ روپے

ہم وہاں تین لوگ تھے‘ ہم میں سے ایک سینئر بیورو…

محترم چور صاحب عیش کرو

آج سے دو ماہ قبل تین مارچ کوہمارے سکول میں چوری…

شاید شرم آ جائے

ڈاکٹرکارو شیما (Kaoru Shima) کا تعلق ہیرو شیما سے تھا‘…

22 اپریل 2025ء

پہلگام مقبوضہ کشمیر کے ضلع اننت ناگ کا چھوٹا…

27فروری 2019ء

یہ 14 فروری 2019ء کی بات ہے‘ مقبوضہ کشمیر کے ضلع…

قوم کو وژن چاہیے

بادشاہ کے پاس صرف تین اثاثے بچے تھے‘ چار حصوں…

پانی‘ پانی اور پانی

انگریز نے 1849ء میں پنجاب فتح کیا‘پنجاب اس وقت…

Rich Dad — Poor Dad

وہ پانچ بہن بھائی تھے‘ تین بھائی اور دو بہنیں‘…

ڈیتھ بیڈ

ٹام کی زندگی شان دار تھی‘ اللہ تعالیٰ نے اس کی…