بدھ‬‮ ، 27 مئی‬‮‬‮ 2026 

دنیا کے گرد چکر لگانے والا نو مسلم چینی سعودی عرب پہنچ گیا

datetime 26  مئی‬‮  2018 |

ریاض(این این آئی)عبداللہ نامی چینی سیاح 106ممالک کا سفر طے کرکے سعودی عرب پہنچ گیا،سفر سے قبل چینی شخص مسلمان نہیں تھا لیکن دوران سفر اس نیاسلام قبول کیا۔عرب ٹی وی کے مطابق نومسلم چینی سیاح عبداللہ شان کا کہنا تھا کہ 2003میں دنیا کے گرد اپنے سفر کا آغاز کیا تھا کہ لیکن بد قسمتی سے برطانیہ میں ایک حادثے کا شکار ہو گیا اور واپس چین چلا گیا۔

لیکن اپنے عزم کو عملی جامہ پہنانے کے لئے سفر کا پھر سے آغاز کیا ۔گزشتہ سال2017 میں دبئی میں ایک چینی شخص نیاسلام کی دعوت دی جس پر اسلام قبول کیا اور اسلام قبول کرنے کے بعدکعبہ پر حاضری کا ارادہ کیا اورا س کو عملی جامہ پہنانے کے لئے سفر پر نکل پڑا۔دنیا کے گرد چکر لگانے کے دوران 106 ممالک کا سفر کیا اور عمرہ کی ادائیگی کیلئے ارض مقدس پہنچ گیا ،56سالہ نو مسلم چینی سیاح عبد اللہ کی روتے ہو ئے بتایا کہ کعبہ کے دیدار کے وقت آنکھوں میں آنسو آگئے تھے میں نیدنیا میں کہیں اتنا سکون محسوس نہیں کیا جتنا کہ مسجد الحرام میں مجھے محسوس ہوا۔عمرے کی سعادت حاصل کرنے کے بعد عبداللہ شان نے اس خواہش کا اظہار کیا ہے کہ وہ اب جلد از جلد روضہ رسول پر حاضری کو یقینی بنانا چاہتا ہینومسلم چینی عبداللہ شان نے اپنے پیغام میں کہا ہیکہ اسلام امن و سلامتی کا مذہب ہے جو امن اوع سلامتی کا علمبردار ہے ۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



اللہ سے خوش قسمتی مانگو


’’علم کے ساتھ مقدر بھی چاہیے‘ تم خوش قسمتی کی…

’’پیٹر تم دس دن کہاں غائب رہے‘‘

کیلیفورنیا کے اس نرسنگ سکول کا پرچہ بہت دل چسپ…

پانچ سو ڈالر

وہ محمد منور کو تلاش کر رہا تھا‘ اس نے محمد منور…

تھینک گاڈ

برطانیہ کی کلارک فیملی اس کی شان دار مثال ہے‘…

آئی سٹل لو یو

یہ بنیادی طور پر محبت کی کہانی تھی‘ جارج سمتھ…

’’آزادی کی ہوا چل رہی ہے‘‘

یہ 1882ء کی ایک گرم دوپہر تھی‘ ہارورڈ یونیورسٹی…

موسمی پرندے

’’ مجھے سمجھ نہیں آ رہی‘‘ نوجوان وزیر نے دانشور…

آپریشن بنیان المرصوص (آخری حصہ)

سر ونسٹن چرچل لوگوں کو ہمیشہ خوش نصیبی کی دعا…

آپریشن بنیان المرصوص (چوتھا حصہ)

مئی کی پاک بھارت جنگ پہلگام کے واقعے سے سٹارٹ…

آپریشن بنیان المرصوص(تیسرا حصہ)

ہمیں کہانی کو آگے بڑھانے سے قبل ایک اور حقیقت…

آپریشن بنیان المرصوص(دوسرا حصہ)

ظہیر احمد بابر کا کیریئر بظاہر ائیر کموڈور پر…