اسلام آباد(نیوز ڈیسک) چارسدہ روڈ پر مسافر وین بے قابو ہو کر مارکیٹ کی عمارت میں گھس گئی، جس سے مارکیٹ کی چھت گرنے کے باعث 5 افراد جاں بحق جبکہ متعدد زخمی ہو گئے. ریسکیو حکام کے مطابق چھت کے ملبے تلے مزید افراد کے دبنے کا بھی خدشہ ہے تاہم ریسکیو ٹیموں نے کام شروع کر دیا ہے.