منگل‬‮ ، 08 اپریل‬‮ 2025 

حکومتی مدت ختم ہونے سے پہلے ہی وزیراعلیٰ خیبرپختونخواہ نے وزیراعلیٰ ہائوس خالی کر دیا، اہل خانہ و ذاتی سامان کے ہمراہ راتوں رات کہاں منتقل ہو گئے جاتے جاتے سٹاف کو خوش کرنے کیلئے کیا اعلان کر گئے؟

datetime 26  مئی‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) وزیراعلیٰ پرویز خٹک نے وزیراعلیٰ ہائوس خالی کر دیا، اہل خانہ و ذاتی سامان کے ہمراہ حیات آباد میں واقع ذاتی گھر منتقل، جاتے ہوئے تمام سٹاف کو الوداٹی پارٹی دینے کا اعلان۔ تفصیلات کے مطابق وزیراعلیٰ خیبرپختونخواہ پرویز خٹک نے حکومت کی مدت پوری ہونے سے قبل ہی وزیراعلیٰ ہائوس خالی کر دیا ہے اور اہل خانہ و ذاتی سامان کے ہمراہ حیات آباد میں واقع اپنے ذاتی گھر میں منتقل ہو گئے ہیں۔ پرویزخٹک نے گزشتہ رات 120 سمریز نمٹائیں ۔

جاتے جاتے پرویز خٹک نے تمام سٹاف کو الوداعی پارٹی دینے کا بھی اعلان کیا ہے۔ دوسری جانب تحریک انصاف میں شمولیت اختیار کرنے والے افراد کے اعزاز میں تقریبات سے خطاب کرتے ہوئے پرویز خٹک کا کہنا تھا کہ تحریک انصاف دوبارہ حکومت بنا کر خیبرپختونخوا کی روایت بدل دے گی کیونکہ اس وقت تحریک انصاف مقبول ترین جماعت اور غریب طبقے کی آواز بن چکی ہے۔ تحریک انصاف نے ادھورے وعدوں اور کھوکھلے نعروں کی سیاست کا باب بند کر دیا ہے۔

موضوعات:



کالم



بل فائیٹنگ


مجھے ایک بار سپین میں بل فائٹنگ دیکھنے کا اتفاق…

زلزلے کیوں آتے ہیں

جولیان مینٹل امریکا کا فائیو سٹار وکیل تھا‘…

چانس

آپ مورگن فری مین کی کہانی بھی سنیے‘ یہ ہالی ووڈ…

جنرل عاصم منیر کی ہارڈ سٹیٹ

میں جوں ہی سڑک کی دوسری سائیڈ پر پہنچا‘ مجھے…

فنگر پرنٹس کی کہانی۔۔ محسن نقوی کے لیے

میرے والد انتقال سے قبل اپنے گائوں میں 17 کنال…

نارمل معاشرے کا متلاشی پاکستان

’’اوئے پنڈی وال‘ کدھر جل سیں‘‘ میں نے گھبرا…

آپ کی امداد کے مستحق دو مزید ادارے

یہ2006ء کی انگلینڈ کی ایک سرد شام تھی‘پارک میںایک…

بلوچستان میں کیا ہو رہا ہے (دوسرا حصہ)

بلوچستان کے موجودہ حالات سمجھنے کے لیے ہمیں 1971ء…

بلوچستان میں کیا ہو رہا ہے؟ (پہلا حصہ)

قیام پاکستان کے وقت بلوچستان پانچ آزاد ریاستوں…

اچھی زندگی

’’چلیں آپ بیڈ پر لیٹ جائیں‘ انجیکشن کا وقت ہو…

سنبھلنے کے علاوہ

’’میں خانہ کعبہ کے سامنے کھڑا تھا اور وہ مجھے…