اسلام آباد(این این آئی)نگراں وزیراعظم ،ن لیگ اور پیپلزپارٹی میں جاری نام کی کشمکش کا ڈراپ سین، بالاخر حتمی اعلان کردیاگیا، تفصیلات کے مطابق قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر سید خورشید شاہ نے کہاہے کہ نگراں وزیر اعظم کیلئے اب وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی سے ملاقات نہیں ہوگی اور اسپیکر قومی اسمبلی کو پارلیمانی کمیٹی کیلئے خط لکھوں گا۔ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے خورشید شاہ نے کہا کہ
نگراں وزیرِاعظم کے حوالے سے اب شاہد خاقان عباسی سے کوئی ملاقات نہیں ہوگی۔ پیر، منگل تک اسپیکر قومی اسمبلی ایازصادق اور وزیراعظم کو خطوط لکھ دوں گا۔ اسپیکر کو پارلیمانی کمیٹی کے لیے 2 ارکان کے نام بھیجوں گا ٗ وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کو نگراں وزیرِاعظم کے لیے ذکاء اشرف اور جلیل عباس جیلانی کے نام بھیجیں گے۔واضح رہے کہ نگراں وزیر اعظم کے لیے وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی اور قائد حزب اختلاف خورشید شاہ کے درمیان کئی ملاقاتیں ہوچکی ہیں تاہم یہ ملاقاتیں سود مند نہیں رہیں۔آئین کے تحت نگراں وزیر اعظم کی تقرری قومی اسمبلی میں قائد ایوان (وزیر اعظم) اور قائد حزب اختلاف باہمی مشاورت سے کرتے ہیں تاہم اتفاق نہ ہونے کی صورت میں اسپیکر کمیٹی تشکیل دیتے ہیں جو مجوزہ ناموں پر غور کے بعد اتفاق رائے اس کا فیصلہ کرتی ہے، کمیٹی میں بھی اتفاق نہ ہونے کی صورت میں تمام مجوزہ نام الیکشن کمیشن کو ارسال کئے جاتے ہیں ، جو باہمی مشاورت سے کسی ایک فرد کو نگراں وزیر اعظم مقرر کرتا ہے۔ قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر سید خورشید شاہ نے کہاہے کہ نگراں وزیر اعظم کیلئے اب وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی سے ملاقات نہیں ہوگی اور اسپیکر قومی اسمبلی کو پارلیمانی کمیٹی کیلئے خط لکھوں گا۔ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے خورشید شاہ نے کہا کہ نگراں وزیرِاعظم کے حوالے سے اب شاہد خاقان عباسی سے کوئی ملاقات نہیں ہوگی۔