کراچی (مانیٹرنگ ڈیسک) عوام کو حکومت کا جاتے جاتے اب تک کا سب سے بڑا جھٹکا،یکم جون سے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں فی لٹر کتنا زیادہ اضافہ کیا جا رہا ہے؟ تشویشناک انکشافات، تفصیلات کے مطابق عالمی منڈی میں خام تیل اور ڈیزل کی قیمت میں اضافہ دیکھا گیا ہے جس کے بعد یکم جون سے ملک
میں بھی پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں پانچ سے چھ روپے فی لٹر اضافے کا امکان ہے۔انڈسٹری ذرائع کے مطابق ڈیزل کی قیمت6 روپے فی لیٹرتک بڑھ سکتی ہے جبکہ ہائی آکٹین کی قیمت میں8 روپے فی لیٹر اضافے کاامکان ہے۔ماہرین کے مطابق ڈالرکی قدرمیں اضافے کاپورا اثربھی اگلے ماہ کی قیمت پرآئے گا۔