اسلام آباد(نیوز دیسک) ذوالفقار مرزا نے گرفتاری پیش کرنے کا فیصلہ کرلیا، سینکڑوں کارکنوں کے ہمراہ قافلہ روانگی کے لیئے تیار، تفصیلات کے مطابق ڈاکٹر ذوالفقار مرزا نے گرفتاری پیش کرنے کا فیصلہ کرلیا ہے اور کچھ دیر میں وہ مورجھر فارم سے سینکڑوں کارکنوں کے ہمراہ قافلے کی صورت میں حیدرآباد روانہ ہونگے اور وہاں پر ڈی آئی جی حیدرآباد ثناءاللہ عباسی کے سامنے اپنی گرفتاری پیش کرینگے. ذرائع کے مطابق ذوالفقار مرزا کو گرفتاری دینے پر ان کی اہلیہ ڈاکٹر فہمیدہ مرزا نے رضامند کیا ہے .