نارووال(نیوز ڈیسک ) با اثر مسلح غنڈوں کا غریب محنت کش کے گھر پر حملہ،شدید تشدد کا نشانہ بنایا۔تفصیلات کے مطابق گاؤں بھلا پنڈ میں شبیر مسیح ولد یونس مسیح نے تھانہ صدر میں درخواست برائے اندراج مقدمہ دائر کرتے ہوئے موقف اختیار کیا کہ علاقہ کی بااثر لوگوں سے مزدوری کی اجرت مانگنے پر پہلے شاہد میو نے مجھے فون کر کے جان سے مار دینے
کی دھمکیاں دیں اوربعد میں شاہد وغیرہ نے مبینہ طور پر میرے گھر پر حملہ کیا اور مجھے اور میرے اہل خانہ کو تشدد کا نشانہ بنایا،وقوعہ کی اطلاع پولیس 15پر کر دی جس پر تمام حملہ آور فرار ہو گئے،شبیر مسیح نے موقف اختیار کیا ہے کہ میں نہائت غریب آدمی ہوں اور محنت مزدوری کرکے اپنے بچوں کا پیٹ پالتا ہوں ،مجھے ان لوگوں سے جان کاخطرہ ہے۔