ریاض (مانیٹرنگ ڈیسک) تمام دنیا کے مسلمانوں کے لیے رمضان ایک اہم مہینہ ہے، تمام مسلمان رمضان کے مہینے میں روزہ رکھتے ہیں، سعودی عرب میں دن کے وقت کوئی ریستوران یا کھانے پینے کی دکان آپ کو کھلی نہیں ملے گی۔ یہ صرف غروب آفتاب سے ایک گھنٹہ پہلے کھلیں گے اور سحری تک کھلے رہیں گے، سعودی وزارت داخلہ نے غیرمسلموں کو بھی خبردار کرتے ہوئے کہا ہے کہ وہ روزہ کے اوقات میں عوامی مقامات میں کھانے پینے سے پرہیز کریں۔ وہ مسلمان جو روزہ
نہیں رکھتے اور کھاتے پیتے ہیں وہ دوہرے جرم کے مرتکب ہوتے ہیں ایک تو وہ مذہبی ذمہ داری پوری نہیں کرتے اور دوسرا وہ غیر اخلاقی اور نامناسب ایکٹ میں ملوث ہیں۔ سعودی حکومت کا کہنا ہے کہ کوئی بھی غیر ملکی جس نے روزے کی پابندی نہ کی اور وہ عوامی مقامات پر پیتے، کھاتے یا تمباکو نوشی کرتے پکڑا گیا تو اسے واپس اس کے ملک ڈی پورٹ کر دیا جائے گا۔ البتہ غیر مسلم افراد روزہ سے مستثنیٰ ہیں لیکن انہیں عوامی جگہوں پر کھانے پینے کی اجازت نہیں ہے۔