اسلام آباد( نیوزڈیسک)کراچی کے علاقے سائٹ ایریا میں واقع گارمنٹ فیکٹری میں آگ لگ گئی اور اتنی تیزی سے پھیلی کہ فیکٹری کو اپنی لپیٹ میں لے لیا، فائر بریگیڈ حکام نے آگ کو تیسرے درجے کی آگ قرار دے دیا ، آگ سے ا?ٹھ افراد جھلس گئے۔ تفصیلات کے مطابق فائر بریگیڈ حکام کا کہنا ہے کہ سائٹ میں ولیکا ہسپتال کے قریب ایک گارمنٹ فیکٹری میں اچانک آگ لگ گئی جس نے دیکھتے ہی دیکھتے فیکٹری کو اپنی لپیٹ میں لے لیا۔ آگ کی اطلاع ملنے پر پہلے دس گاڑیوں کو روانہ کیا گیا لیکن آگ کی شدت بڑھتے ہی شہر بھر کی تمام فائر بریگیڈ گاڑیوں کو طلب کرنے کے ساتھ آگ کو تیسرے درجے کی قرار دے دیا گیا ہے۔ آگ لگنے کی وجہ سے فیکٹری کے اندر موجود ملازمین جس میں خواتین بھی شامل تھے جھلس کر زخمی ہوگئے جنھیں فوری طور پر ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔ آگ اتنی شدید تھی کہ دھوئیں کے بادل کئی میل دور سے نظر آ رہے تھے۔
مزید پڑھئے:عرب خاتون صحافی کےخلاف اسرائیل اور فلسطین دونوں میں ’نفرت‘ کا آتش فشاں پھٹ پڑا