اسلام آباد(نیو زڈیسک)ایبٹ آباد سے آنی والی بین الاقوامی اسلامی یونیورسٹی اسلام آباد کی بسوں پر مقامی غنڈوں نے ایک چھوٹے سے معاملے کو دلیل بنا کر حملہ کیا جس میں متعدد طلبہ زخمی ہوئی جبکہ یونیورسٹی کے بسوں کو بھی شدید نقصان پہنچا، یاد رہے کے اسلامک یونیورسٹی کے طلبہ ٹوور کے عرض سے ایبٹ آباد گئے تھے جہاں سے واپسی پر اتوار کی رات کو تقریباَ 11 بجے یہ واقع پیش آیا۔ یونیورسٹی کے طلبہ سے بات کرتے ہوئے جب معاملے کے بارے پوچھا گیا تو انہوں نے بتایا کہ 6 موٹرسائیکل سواروں نے ڈرائیور کو لاتوں اور مکوں کا نشانہ بنایا جبکہ 40 نمبر بس پر شدید پتھراو¿ کیا جس کی وجہ سے اندر موجود طلبہ زخمی ہو گئے اور بس کے تمام شیشے بھی ٹوٹ گئے۔ طلبہ کے مطابق حملہ آور 20 یا اس سے زائد کی تعداد میں تھے۔ ایک طالب علم سے جب پولیس کے کردار کے بارے میں سوال کیا گیا تو اس نے کہا کہ ” اس سارے معاملے میں پولیس بھی بے بس دیکھائی دے رہی تھی”۔ یونیورسٹی کے طلبہ نے مطالبہ کیا ہے کہ قانون نافذ کرنے والے ادارے ان حملہ آوروں کے خلاف قانونی کاروائی کرے۔
مزید پڑھئے:بچے کو جنم دے کر دراز میں رکھ دیا
اسلامک یونیورسٹی کی بسوں پر مقامی غنڈوں کا حملہ، متعددطلبہ زخمی
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں