اسلام آباد(نیوز ڈیسک) سنٹرل جیل کراچی میں سزائے موت کے قیدی شفقت حسین کا انجام قریب آ گیا ۔ بدھ کو تختہ دار پر لٹکا دیا جائے گا۔ جیل کی بیرک سے ڈیتھ سیل منتقل کر دیا گیا۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق پیر کے روز قتل کے الزام میں سزا یافتہ سنٹرل جیل کراچی کے قیدی مجرم شفقت حسین کی پھانسی کی تمام تر تیاریاں مکمل ہو گئی ہیں اور مجرم کو ڈیتھ سیل میں منتقل کر دیا گیا اور 6 مئی بدھ کو ساڑھے 5 بجے صبح تختہ دار پر لٹکا دیا جائے گا۔ جیل حکام کے مطابق مجرم کی اہل خانہ سے آخری ملاقات آج پیر کے روز کرائی جائے گی اور بدھ کو پھانسی دیدی جائے گی۔ واضح رہے کہ اس سے قبل بھی مجرم شفقت حسین کی پھانسی این جی اوز اور سیاسی جماعتوں کے دباﺅ پر موخر کر دی گئی تھی این جی اوز نے اعتراض اٹھایا تھا کہ مجرم شفقت حسین کو جس وقت پھانسی کی سزا سنا دی گئی تھی اس وقت شفقت حسین کی عمر کم تھی جس پر جوائنٹ انویسٹی گیشن ٹیم بنائی گئی تھی جس کی رپورٹ کے تناظر مین شفقت حسین کے دوبارہ ڈیتھ وارنٹ جاری کئے گئے تھے۔
مزید پڑھئے:بدنامی کے خوف سے تیسری جنس کے افراد اپنا علاج کرانے سے بھی کتراتے ہیں، رپورٹ
سزائے موت کے قیدی شفقت حسین کا انجام قریب،پرسوں ںتختہ دار پر لٹکا دیا جائےگا
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں