اسلام آباد(نیو زڈیسک)بھارت کی شمال مشرقی ریاست ناگالینڈ میں پولیس کا کہنا ہے کہ مون ضلع میں شدت پسندوں نے آٹھ فوجی جوانوں کو ہلاک کر دیا ہے۔مارے جانے والے فوجیوں میں سات جوانوں کا آسام رائفلز اور ایک کا صوبائی سرحدی فوج سے تعلق تھا۔اطلاعات کے مطابق اس حملے میں چھ دیگر فوجی جوان زخمی بھی ہو گئے ہیں جبکہ فوجیوں کا دعویٰ ہے کہ انھوں نے جوابی حملے کیے جس میں ایک حملہ آور ماراگیا جبکہ کئی زخمی ہوئے۔خبر رساں ایجنسی کے مطابق فوجیوں کو لے جانے والے دو ٹرکوں پر شدت پسندوں نے خود کار ہتھیاروں سے گھات لگا کر حملہ کیا۔ابھی تک کسی گروہ نے اس حملے کی ذمہ داری قبول نہیں کی ہے تاہم نیشنلٹ سوشلسٹ کونسل آف ناگالینڈ پر اس کے میں مولوث ہونے کا شبہ ظاہر کیا جا رہا ہے۔ناگالینڈ شدت پسند تنظیم این ایس سی این اپنے لیے آزاد ریاست کا مطالبہ کر رہی ہے۔ناگالینڈ بھارت کی شمال مشرقی ریاستوں میں سے ایک ہے اور یہاں ایک عرصے سے علیحدگی پسند سورش جاری ہے اس تنظیم نے گذشتہ ماہ حکومت ہند کے ساتھ جاری امن مذاکرات کے خاتمے کا اعلان کیا تھا اور اس کے بعد سے یہ تیسرا حملہ ہے۔گذشتہ ماہ کے اوائل میں اس تنظیم نے اروناچل پردیش کے تیراپ ضلعے میں ایک فوجی کانوائے پر شب خون مارا تھا جس میں تین فوجی ہلاک اور متعدد زخمی ہو گئے تھے۔جبکہ گذشتہ سنیچر کو این ایس سی این (کے) کے چار کارکن فوجیوں کے ساتھ تصادم میں مارے گئے تھے۔ضلع مون، آسام کے دارالحکومت گوہاٹی سے تقریبا 400 کلومیٹر مشرق میں واقع ہے۔
مزید پڑھئے:وہ خوشخبری آگئی جس کا گنجے افراد کو صدیوں سے انتظار تھا