منگل‬‮ ، 16 ستمبر‬‮ 2025 

نواز شریف محض دوسوالوں کا جواب دیں مقدمہ حل ہوجائے گا ٗعمران خان نے بڑا سرپرائز دیدیا،دھماکہ خیز اعلان

datetime 22  مئی‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (این این آئی)پاکستان تحریک انصاف نے آشیانہ ہاؤسنگ، سستی روٹی، میٹرو اور اورنج ٹرین سمیت چھپن کمپنیوں کے معاملات اٹھانے کا فیصلہ کرتے ہوئے کہاہے کہ قومی احتساب بیورو سے ان تمام معاملات میں اربوں کی کرپشن کا نوٹس لے اور کارروائی کرے ٗ تحریک انصاف کے تجویز کردہ جسٹس تصدق حسین جیلانی، ڈاکٹر عشرت حسین اور عبدالرزاق داؤد میں سے کسی ایک کو نگران حکومت کا سربراہ مقرر کیا جانا چاہیے ٗ نواز شریف محض دوسوالوں کا جواب دیں مقدمہ حل ہوجائے گا ۔

منگل کو پاکستان تحریک انصاف کی مرکزی قیادت کا اہم ترین اجلاس چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کی زیر صدارت منعقد ہوا ۔ اجلاس میں تحریک انصاف کی حکومت کے ابتدائی سو ایام کے لائحہ عمل پر بات چیت کی گئی ۔ پاکستان تحریک انصاف کے ترجمان کی جانب سے جاری بیان کے مطابق شرکاء نے کہا کہ تحریک انصاف کی قیادت کی نظر میں سوروزہ ایجنڈا پاکستان کے مستقبل کیلئے نہایت اہم ہے اس موقع پر شاہ محمود قریشی، جہانگیر ترین، اسد عمر، ڈاکٹر شیریں مزاری سمیت سینئر قائدین کو سوروزہ ایجنڈے کی تفاصیل عوام کے سامنے رکھنے کی ہدایت کی گئی ۔ ترجمان کے مطابق نگران حکومت کے حوالے سے شاہ محمود قریشی نے اجلاس کو تفصیلی بریفنگ دی ۔ ترجمان کے مطابق اجلاس کے شرکاء نے کہا کہ تحریک انصاف کے تجویز کردہ جسٹس تصدق حسین جیلانی، ڈاکٹر عشرت حسین اور عبدالرزاق داؤد بہترین انتخاب ہیں، انہی تینوں ناموں میں سے کسی ایک کو نگران حکومت کا سربراہ مقرر کیا جانا چاہئے۔اجلاس میں تحریک انصاف کی انتخابی حکمت عملی پر بھی تفصیلی تبادلہ خیال اور ٹکٹوں کے فیصلوں اور اجراء پر سیر حاصل گفتگو کی گئی ۔ ترجمان کے مطابق اجلاس کے دور ان پارلیمانی بورڈ کے اجلاس کی فوری طلبی پر اتفاق کرتے ہوئے کہاگیا کہ پارلیمانی بورڈ امیدواروں کی پہلی کھیپ کیلئے ٹکٹوں کے اجراء کے کا فیصلہ کرے گا ٗ ترجمان کے مطابق

اجلاس میں خیبر پختونخوا میں تحریک انصاف کی حکومت کی کارکردگی کا خصوصی جائزہ لیا گیا اور تحریک انصاف کی قیادت خصوصاً چیئرمین کی جانب سے پرویز خٹک اور ان کی کابینہ کو خصوصی خراج تحسین پیش کیا گیا ۔ شرکاء نے کہاکہ پرویز خٹک اور انکے کابینہ نے انتہائی نامساعد حالات میں زبردست کارکردگی کا مظاہرہ کیا اور کہا کہ صحت، تعلیم، امن عامہ اور ماحولیات پر پختونخوا حکومت کی پالیسیاں دیگر صوبوں کیلئے مشعل راہ ہیں۔ ترجمان کے مطابق اجلاس میں پانامہ مقدمے کو

طوالت کا شکار کرنے کی کوششوں کا بھی جائزہ لیا گیا ۔ اجلاس کے شرکاء نے کہاکہ نواز شریف محض دوسوالوں کا جواب دیں مقدمہ حل ہوجائے گا ٗنواز شریف بتائیں ایون فیلڈ اپارٹمنٹس کن ذرائع سے خریدے گئے، بچوں کے سولہ اکاؤنٹس میں تین سو ارب کہاں سے آئے، ترجمان نے کہاکہ خیبر پختونخواہ کی پارلیمانی پارٹی کے اراکین کے خلاف کارروائی حتمی مرحلے میں داخل ہوگئی ہے اور اتوار کو مرکزی دفتر کمیٹی کے سامنے پیش ہونے کہ ہدایت کی گئی ہے ۔اجلاس میں تحریک انصاف میں

اب تک ہونے والی شمولیتوں کا بھی جائزہ لیا گیا ۔ ترجمان نے کہا کہ خواتین اور اقلیتوں کیلئے مخصوص نشستوں کے لئے درخواستوں کی حتمی تاریخ 31 مئی مقرر کی گئی ہے ۔ اجلاس میں آڈیٹر جنرل کی رپورٹس کی روشنی میں پنجاب حکومت کے سکینڈلز کا بطور خاص جائزہ لیا گیا۔اجلاس کے دور ان آشیانہ ہاؤسنگ، سستی روٹی، میٹرو اور اورنج ٹرین سمیت چھپن کمپنیوں کے معاملات اٹھانے کا فیصلہ کیا ہے ۔ترجمان نے کہاکہ قومی احتساب بیورو سے ان تمام معاملات میں اربوں کی کرپشن کا نوٹس لے اور کارروائی کرے، ترجمان کے مطابق پنجاب حکومت کی بدترین کارکردگی پر قرطاس ابیض شائع کرنے پر بھی غورکیا گیا۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



Self Sabotage


ایلوڈ کیپ چوج (Eliud Kipchoge) کینیا میں پیدا ہوا‘ اللہ…

انجن ڈرائیور

رینڈی پاش (Randy Pausch) کارنیگی میلن یونیورسٹی میں…

اگر یہ مسلمان ہیں تو پھر

حضرت بہائوالدین نقش بندیؒ اپنے گائوں کی گلیوں…

Inattentional Blindness

کرسٹن آٹھ سال کا بچہ تھا‘ وہ پارک کے بینچ پر اداس…

پروفیسر غنی جاوید(پارٹ ٹو)

پروفیسر غنی جاوید کے ساتھ میرا عجیب سا تعلق تھا‘…

پروفیسر غنی جاوید

’’اوئے انچارج صاحب اوپر دیکھو‘‘ آواز بھاری…

سنت یہ بھی ہے

ربیع الاول کا مہینہ شروع ہو چکا ہے‘ اس مہینے…

سپنچ پارکس

کوپن ہیگن میں بارش شروع ہوئی اور پھر اس نے رکنے…

ریکوڈک

’’تمہارا حلق سونے کی کان ہے لیکن تم سڑک پر بھیک…

خوشی کا پہلا میوزیم

ڈاکٹر گونتھروان ہیگنز (Gunther Von Hagens) نیدر لینڈ سے…

اور پھر سب کھڑے ہو گئے

خاتون ایوارڈ لے کر پلٹی تو ہال میں موجود دو خواتین…