جمعرات‬‮ ، 08 مئی‬‮‬‮ 2025 

زمین پھٹی نہ آسمان گرا ،حافظہ قرآن بچی کیساتھ ایسی شرمناک حرکت کہ پورا شہر کانپ اٹھا

datetime 21  مئی‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)زمین پھٹی نہ آسمان گرا،درندے بچی کو اغوا کر کے کئی روز تک زیادتی کا نشانہ بناتے رہے ۔پنچایت کے ذریعے بچی کو گھر چھوڑا ۔تھانہ میں پنچایت کے دوران پولیس ملازمین کی موجودگی میں ڈنڈے سوٹوں سے لیس ہوکر ہمیں  دھمکایا  گیا،متاثرین پھٹ پڑے۔ایک قومی روزنامے کے مطابق ساہیوال کے نواحی گاﺅں 87/9.L تھانہ ہڑپہ کی رہائشی (ف) نے اپنے اہلخانہ کے ساتھ احتجاج کرتے ہوئے بتایا کہ

ملزمان سرفراز کاٹھیاوغیرہ مجھے ورغلا اور پھسلا کر لاہور لے گئے اور وہاں پر زبردستی میری مرضی اور منشاءکے خلاف زیادتی کرتا رہا۔ میں عمران کاٹھیا اور سرفراز کی منتیں کرتی رہی لیکن انہوں نے میری ایک نہ سنی اورمجھے قتل کرنے کی دھمکیاں اور تشدد کرکے زبردستی سفید کاغذات پر انگوٹھے لگوالئے اور جعلی نکاح نامہ تیار کرلیا۔ بعدازاں ملزمان عمران کاٹھیا مجھے اپنے ایک دوست کے ڈیرے واقع شریف کالونی لے آیا اور وہاں پر بھی میرے ساتھ زیادتی کرتا رہا۔عمران کاٹھیا کے ساتھ فیصل اکرام بھی مجھ پر تشدد کرتا رہا اور ملزمان نے میری ایک نہ سنی۔ روزانہ کے تشدد سے میں بے جان ہوگئی تھی۔ میرے ورثاء مجھے پنچایت کے ذریعے گھر واپس لائے اور علاقہ مجسٹریٹ کے روز برو مجھے پیش کیا گیا اور میرا ایم ایل سی ہسپتال سے کروایا گیا ۔(ف) نے بتایا کہ ہمارے ساتھ بڑی ناانصافی ہوئی ہے، ملزمان کھلے عام دندناتے ہوئے پھررہے ہیں اور ہمیں قتل کی دھمکیاں دے رہے ہیں، اگر ہمیں انصاف نہ ملا تو میں خود پر تیل چھڑک کر آگ لگالوں گی۔انہوں نے وزیر اعلیٰ پنجاب شہبازشریف اور چیف جسٹس ثاقب نثار سے انصاف فراہم کرنے کا مطالبہ کیا ہے ۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



محترم چور صاحب عیش کرو


آج سے دو ماہ قبل تین مارچ کوہمارے سکول میں چوری…

شاید شرم آ جائے

ڈاکٹرکارو شیما (Kaoru Shima) کا تعلق ہیرو شیما سے تھا‘…

22 اپریل 2025ء

پہلگام مقبوضہ کشمیر کے ضلع اننت ناگ کا چھوٹا…

27فروری 2019ء

یہ 14 فروری 2019ء کی بات ہے‘ مقبوضہ کشمیر کے ضلع…

قوم کو وژن چاہیے

بادشاہ کے پاس صرف تین اثاثے بچے تھے‘ چار حصوں…

پانی‘ پانی اور پانی

انگریز نے 1849ء میں پنجاب فتح کیا‘پنجاب اس وقت…

Rich Dad — Poor Dad

وہ پانچ بہن بھائی تھے‘ تین بھائی اور دو بہنیں‘…

ڈیتھ بیڈ

ٹام کی زندگی شان دار تھی‘ اللہ تعالیٰ نے اس کی…

اگر آپ بچیں گے تو

جیک برگ مین امریکی ریاست مشی گن سے تعلق رکھتے…

81فیصد

یہ دو تین سال پہلے کی بات ہے‘ میرے موبائل فون…

معافی اور توبہ

’’ اچھا تم بتائو اللہ تعالیٰ نے انسان کو سب سے…