جمعرات‬‮ ، 19 مارچ‬‮ 2026 

ٹیکساس اسکول فائرنگ میں جاں بحق پاکستانی طالبہ کی میت(آج) پاکستان پہنچے گی

datetime 21  مئی‬‮  2018 |

ہوسٹن(آئی این پی ) پاکستانی طالبہ سبیکا عزیز شیخ کی میت نجی ایئرلائن کی پرواز کے ذریعے(آج)منگل کو وطن پہنچے گی، جبکہ میئر ہوسٹن نے کہا ہے کہ سبیکا ہماری بھی بچی تھی، بالکل ان بچوں کی طرح جو اس واقعے میں اپنی جان سے ہاتھ دھو بیٹھے ۔ تفصیلات کے مطابق امریکی ریاست ٹیکساس کے ایک ہائی اسکول میں ساتھی طالب علم کی فائرنگ سے جاں بحق ہونے والی پاکستانی طالبہ سبیکا عزیز شیخ

کی میت نجی ایئرلائن کی پرواز کے ذریعے(آج)منگل کو وطن پہنچے گی۔سبیکا کی میت امریکا سے کراچی لانے والی پرواز خراب موسم کے باعث تاخیر کا شکار ہوئی۔امریکا سے سبیکا کی میت لانے والی پرواز براستہ استنبول کراچی پہنچے گی۔ طالبہ کی میت وطن واپس لانے کے سلسلے میں تمام اخراجات پاکستانی قونصل خانہ ادا کر رہا ہے۔میت کے ہمراہ سبیکا کی کزن شہیرا بھی ہوں گی۔اس سے قبل سبیکا عزیز کی نماز جنازہ ہوسٹن میں ادا کردی گئی۔سبیکا شیخ کی نماز جنازہ ہوسٹن کے علاقے شوگر لینڈ کی مسجد صابرین میں نماز ظہر کے بعد ادا کی گئی، جس میں پاکستانی کمیونٹی اور مقامی حکام نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔ہیوسٹن کراچی سسٹر سٹی کے صدر سعید شیخ بھی نماز جنازہ میں شریک ہوئے۔اس موقع پر دعائیہ تقریب میں میئر ہوسٹن سلویسٹر ٹنر، رکن کانگریس آل گرین، ٹیکساس سے رکن کانگرس شیلا جیکسن، پاکستانی قونصل جنرل عائشہ فاروقی سمیت خواتین کی بھی بڑی تعدادشریک ہوئی۔میئر ہوسٹن نے اس حوالے سے اپنے ٹوئٹر پیغام میں کہا کہ سبیکا ایک شیخ فیملی کی بچی تھی، لیکن وہ ہماری بھی بچی تھی، بالکل ان بچوں کی طرح جو اس واقعے میں اپنی جان سے ہاتھ دھو بیٹھے۔انہوں نے نماز جنازہ میں شرکت کی دعوت دینے پر پاکستانی قونصل جنرل عائشہ فاروقی کا بھی شکریہ ادا کیا۔امریکا میں سبیکا عزیز شیخ، جیسن کوگ برن اور جولین کوگ برن کے گھر پر مقیم تھیں، انہوں نے بھی نماز جنازہ میں شرکت کی۔اس موقع پر پاکستانی قونصل جنرل عائشہ فاروقی نے بتایا کہ سبیکا کی میت(آج) منگل کی صبح کراچی پہنچے گی۔جاں بحق طالبہ کی کزن شہیرا نے بتایا کہ ‘سبیکا کی والدہ سکتے کی کیفیت میں ہیں، ہم شاید اس صدمے سے ساری زندگی نہ نکل پائیں ۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



مذہب کی جنگ(پانچواں حصہ)


برطانیہ نے دوسری جنگ عظیم کے بعد دنیا میں دو خطے…

مذہب کی جنگ(چوتھا حصہ)

یہودیوں اور مسلمانوں کے درمیان اختلاف واقعہ…

مذہبی جنگ(تیسرا حصہ)

بخت نصر نے 586 قبل مسیح میں یروشلم پر حملہ کر کے…

مذہبی جنگ(دوسرا حصہ)

بنی اسرائیل نے فلسطین واپسی کے بعد یہودا قبیلے…

مذہبی جنگ

رچرڈ نکسن امریکا کے 37ویں صدر تھے‘ یہ بھی ڈونلڈ…

اینڈ آف مسلم ورلڈ

ہمیں ایران امریکا جنگ کے نتیجے کو سمجھنے کے لیے…

عربوں کا کیا قصورہے؟

ایف 35 دنیا کا مضبوط اور مہلک ترین فائٹر جیٹ ہے‘…

اختتام کا آغاز

’’ہمارے پاس صرف 35 سال ہیں‘ ہم ان میں جتنا جی…

امانت خان شیرازی

بادشاہ اس وقت برہان پور میں تھا‘ مغل دور میں…

ہائوس آف شریف

جنرل غلام جیلانی نے جنرل ضیاء الحق کو آرمی چیف…

نواز شریف کی سیاست میں انٹری

لارنس گارڈن کے کرکٹ گرائونڈ میں میچ چل رہا تھا‘…