لاہور (نیوز ڈیسک) تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان شوکت خانم کینسر ہسپتال کے لیے فنڈز اکٹھا کرنے کی ایک تقریب میں شریک تھے، اس تقریب میں شریک ہونے والے لوگ عطیہ دینے کے ساتھ ساتھ عمران خان کے ساتھ تصاویر بھی بنوا رہے تھے،
اسی دوران ایک جوڑا آیا جس نے ایک بچے کو اٹھا رکھا تھا، یہ بچہ عمران خان کو اس طریقے سے چھیڑتا رہا کہ دیکھ کر قہقہے لگ گئے، جب یہ ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی تو دیکھنے والے بے اختیار ہنسنے پر مجبور ہو گئے۔ اس ویڈیو میں دیکھاجا سکتا ہے کہ جب تصویر بنانے کے لیے یہ جوڑا عمران خان کے ساتھ جب تصویر بنوانے لگا تو اس موقع پر بچہ کیمرے کی جانب نہیں دیکھ رہا ہوتا تو عمران خان اسے اشارہ کرکے کہتے ہیں کہ کیمرے کی جانب دیکھو لیکن وہ پھر عمران خان کی طرف دیکھتا رہتا ہے اور اچانک ہی ان کا کان پکڑ کر کھیلنا شروع کر دیتا ہے، جب یہ بچہ عمران خان کے کان کو پکڑتا ہے تو عمران خان کا بازو اب بھی کیمرے کی طرف اشارہ کر رہا ہوتا ہے اس موقع پر عمران خان ایک مخصوص انداز سے اپنا ہاتھ نیچے کرتے ہیں اور پھر بچے کی طرف دیکھ کر مسکرا کر اس کے سر پر ہاتھ پھیر کر محبت کا اظہار کرتے ہیں۔ تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان شوکت خانم کینسر ہسپتال کے لیے فنڈز اکٹھا کرنے کی ایک تقریب میں شریک تھے، اس تقریب میں شریک ہونے والے لوگ عطیہ دینے کے ساتھ ساتھ عمران خان کے ساتھ تصاویر بھی بنوا رہے تھے، اسی دوران ایک جوڑا آیا جس نے ایک بچے کو اٹھا رکھا تھا، یہ بچہ عمران خان کو اس طریقے سے چھیڑتا رہا کہ دیکھ کر قہقہے لگ گئے، جب یہ ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی تو دیکھنے والے بے اختیار ہنسنے پر مجبور ہو گئے۔