بدھ‬‮ ، 05 اگست‬‮ 2026 

14 مئی کو بجٹ تقریر کے دوران مشیر خزانہ بلوچستان رقیہ ہاشمی کے ساتھ ساتھی اراکین نے کیا شرمناک حرکت کی جس کی وجہ سے انہوں نے احتجاجاً استعفیٰ دے دیا، افسوسناک وجہ سامنے آ گئی

datetime 20  مئی‬‮  2018 |

کوئٹہ (نیوز ڈیسک) مشیر خزانہ بلوچستان کیپٹن (ر) ڈاکٹر رقیہ سعید ہاشمی بطور مشیر خزانہ مستعفی ہوگئیں، ذرائع کے مطابق اراکین اسمبلی کے مابین اختلافات اور بعض ارکان اسمبلی کے نامناسب رویے کی وجہ سے وزیراعلیٰ کی مشیر برائے خزانہ کیپٹن (ر) ڈاکٹر رقیہ سعید ہاشمی نے اپنے عہدے سے استعفیٰ دے دیا ہے،

انہوں نے اپنا استعفیٰ گورنر بلوچستان، وزیراعلیٰ بلوچستان اور چیف سیکرٹری بلوچستان کو ارسال کر دیا ہے، ڈاکٹر رقیہ ہاشمی نے نجی ٹی وی کو استعفے کی تصدیق کر تے ہوئے بتایا کہ انہوں نے بطور مشیر خزانہ استعفیٰ دے دیا ہے، انہوں نے مختصر بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ مجھے عہدہ نہیں عزت عزیز ہے، واضح رہے کہ مشیر خزانہ کا استعفیٰ ایسے موقع پر آیا ہے جب بلوچستان اسمبلی کے بجٹ سیشن میں بجٹ پر بحث جاری ہے۔میڈیا رپورٹس کے مطابق 14مئی کو بجٹ پیش کرنے کی تقریر کے دوران ساتھی اراکین کی جانب سے نازیبا الفاظ استعمال کرنے پر مشیر خزانہ نے احتجاجا مستعفی ہونے کا فیصلہ کیا تھا۔یہ استعفیٰ بجٹ پیش کرنے کے 4 روز بعد پیش کیا گیا ہے،اس سے قبل انہیں منانے کی کوششیں بھی کی گئیں، یاد رہے کہ ڈاکٹر رقیہ ہاشمی وہ پہلی خاتون ہیں جنہوں نے رواں ماہ 14 مئی کو بلوچستان کا بجٹ پیش کیا تھا۔ ذرائع کے مطابق اراکین اسمبلی کے مابین اختلافات اور بعض ارکان اسمبلی کے نامناسب رویے کی وجہ سے وزیراعلیٰ کی مشیر برائے خزانہ کیپٹن (ر) ڈاکٹر رقیہ سعید ہاشمی نے اپنے عہدے سے استعفیٰ دے دیا ہے، انہوں نے اپنا استعفیٰ گورنر بلوچستان، وزیراعلیٰ بلوچستان اور چیف سیکرٹری بلوچستان کو ارسال کر دیا ہے، ڈاکٹر رقیہ ہاشمی نے نجی ٹی وی کو استعفے کی تصدیق کر تے ہوئے بتایا کہ انہوں نے بطور مشیر خزانہ استعفیٰ دے دیا ہے، انہوں نے مختصر بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ مجھے عہدہ نہیں عزت عزیز ہے



کالم



پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(دوسرا حصہ)


گائوں کے نوے فیصد مکان کچے تھے‘ دیواریں گارے…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک

میں خوش قسمتی یا بدقسمتی سے اس نسل سے تعلق رکھتا…

Foot In The Door

خرگوش آزاد اور مست زندگی گزار رہا تھا‘ اس کے…

ہمارا امیرالعظیم

امیرالعظیم صاحب سے میری پہلی ملاقات 1997ء میں کراچی…

2076ء

آئزل میری پوتی ہے‘ یہ تین برس کی ہے اور یہ سارا…

Cognitive Manipulation

کسی پہاڑی پر جنگلی مرغیاں رہتی تھیں‘ وہ تعداد…

بلوچستان کا حل

آج سے 15 سال قبل میرے پاس ایک نوجوان آیا‘ وہ خیبرپختونخواہ…

پاکستان کا المیہ (آخری حصہ)

یہ حقیقت تلخ ہے لیکن ہمیں بہرحال اسے ماننا پڑے…

پاکستان کا المیہ (دوسرا حصہ)

سکندراعظم پہلا حکمران تھا جس نے اپنے دور کی زیادہ…

پاکستان کا المیہ

شاہ جہاں 1626ء میں اپنے والد جہانگیر کے خلاف آخری…

سیٹی سے رزق کمانے والا انسان

بھارت میں 1975ء میں جولی کے نام سے فلم بنی ‘ اس…