لاہور (پ ر) وزیراعلی پنجاب محمد شہبازشریف نے1180 میگا واٹ کے بھکی پاور پلانٹ کو مکمل فعال کرنے کے لئے تختی کی نقاب کشائی کی۔ وزیراعلی پنجاب نے کنٹرول روم کا دورہ کیا ۔وزیراعلی پنجاب محمد شہبازشریف نے1180 میگا واٹ کے بھکی پاور پلانٹ کو مکمل فعال کرنے کے موقع پر کہا کہ آج ایک بہت تاریخی دن ہے،
وزیراعلی شہبازشریف کا بھکی پاور پلانٹ کمبائنڈ سیکل کے افتتاح پر اظہار مسرت۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان مسلم لیگ ن کی حکومت کی کوششوں سے ملک پر چھائے ا ندھیرے چھٹ رہے ہیں۔کمبائنڈ سیکل 1180میگا واٹ بھکی پاور پلانٹ حکومت کاایک اہم کارنامہ ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ بھکی پاور پلانٹ پاکستان میں اپنی نوعیت کا جدید ترین گیس ٹیکنالوجی پاو رپلانٹ ہے۔بھکی پاور پلانٹ سے مارچ 2017 سے اب تک 3.1 ارب یونٹ بجلی کی پیداوار حاصل کی جا چکی ہے۔بھکی پاور پلانٹ شفاف ترین ٹینڈرنگ کے ساتھ مکمل کیا گیا ہے۔ وزیراعلیٰ شہباز شریف نے کہا کہ بھکی پاور پلانٹ کے منصوبے میں 39 ارب روپے کی بچت کی گئی ہے۔ بھکی پاور پلانٹ کی ای پی سی لاگت 466 ڈالر فی کلو واٹ ہے۔گیس سے چلنے والے تمام پاور پلانٹس میں سے بھکی پاور پلانٹ کی لاگت سب سے کم اور پیداوار زیادہ ہے۔ پاکستان بھر میں بھکی پاور پلانٹ کی ریکارڈ ایفیشنسی 61.59 فیصد ہے۔1180 میگاواٹ کا بھکی پاور پلانٹ 32 ماہ کی قلیل مدت میں مکمل گیا ہے۔ وزیراعلی پنجاب محمد شہبازشریف نے1180 میگا واٹ کے بھکی پاور پلانٹ کو مکمل فعال کرنے کے لئے تختی کی نقاب کشائی کی۔ وزیراعلی پنجاب نے کنٹرول روم کا دورہ کیا ۔وزیراعلی پنجاب محمد شہبازشریف نے1180 میگا واٹ کے بھکی پاور پلانٹ کو مکمل فعال کرنے کے موقع پر کہا کہ آج ایک بہت تاریخی دن ہے،وزیراعلی شہبازشریف کا بھکی پاور پلانٹ کمبائنڈ سیکل کے افتتاح پر اظہار مسرت۔