جمعرات‬‮ ، 18 جون‬‮ 2026 

اس بار عام انتخابات پہلے ہونیوالے تمام انتخابات سے الگ،ملکی تاریخ میں پہلی بار حیرت انگیز فیصلہ کرلیاگیا،انتخابی شیڈول کی چونکادینے والی تفصیلات منظر عام پر

datetime 19  مئی‬‮  2018 |

اسلام آباد(این این آئی)عام انتخابات کے شیڈول کا اعلان رواں ماہ کے آخری ہفتے میں متوقع ہے، جس میں ملکی تاریخ میں پہلی بار 55 دن کا انتخابی شیڈول جاری کیا جائے گا۔نجی ٹیو ی کے مطابق الیکشن کمیشن حکام نے بتایا کہ ماضی میں 48 دن کا انتخابی شیڈول جاری کیا جاتا رہا ہے، لیکن آئندہ عام انتخابات کے شیڈول میں 7 روز زیادہ دیئے جائیں گے۔حکام نے کہا کہ انتخابی دن سے 28 دن قبل امیدواروں کی حتمی فہرست جاری کردی جائیگی، امیدواروں کو انتخابی مہم کیلئے 21 کی بجائے 28 دن دیئے جائیں گے

جبکہ بیلٹ پیپرز کی چھپائی انتخابی روز سے 28 روز قبل شروع ہوجائے گی۔الیکشن کمیشن حکام کے مطابق آئین کے تحت الیکشن کمیشن کو 31 جولائی تک ہر صورت انتخابات کرانا ہوں گے، 55 دنوں پر مشتمل انتخابی شیڈول کا اعلان پولنگ ڈے سے 60 روز قبل متوقع ہے، آئندہ عام انتخابات کیلئے 25 سے 31 جولائی کے درمیان کی تاریخ رکھی جائے گی جبکہ عام انتخابات کے شیڈول کا اعلان رواں ماہ کے آخری ہفتے میں متوقع ہے۔الیکشن کمیشن کے اعداد و شمار کے مطابق ملک میں ووٹر فہرستوں پر نظر ثانی مہم کے بعد پاکستان میں رجسٹرڈ ووٹرز کی تعداد 10 کروڑ 42 لاکھ 67 ہزار 581 ہو گئی ہے۔مرد ووٹرز کی تعداد 5 کروڑ 84 لاکھ 63 ہزار 228 جبکہ خواتین ووٹرز کی تعداد 4 کروڑ 58 لاکھ 4 ہزار 353 ہے۔نئے اعداد و شمار کے مطابق ملک میں مرد اور خواتین ووٹرز کے فرق میں بھی اضافہ ہوا ہے اور نئی ووٹر فہرستوں میں مرد اور خواتین ووٹرز کی تعداد میں ایک کروڑ 26 لاکھ 58 ہزار 875 کا فرق موجود ہے۔الیکشن کمیشن حکام نے بتایا کہ جولائی 2018 کے عام انتخابات کے لیے ووٹرز کی حتمی فہرست 31 مئی تک جاری کردی جائے گی۔نئے ووٹرز کی رجسٹریشن، تبدیلی، منتقلی، اندراج اور اخراج کے لیے 30 اپریل تک کا وقت دیا گیا تھا، اس وقت نئی انتخابی فہرستوں پر کام جاری ہے اور حکام نے امید ظاہر کی ہے کہ

آئندہ عام انتخابات کے لیے رجسٹرڈ ووٹرز کی تعداد ساڑھے 10 کروڑ سے زائد ہونے کا امکان ہے۔حکام کے مطابق آئندہ عام انتخابات میں قومی اور صوبائی اسمبلیوں کے لیے لگ بھگ 22 کروڑ بیلٹ پیپرز چھاپے جائیں گے۔پورے ملک میں قومی اور صوبائی اسمبلیوں کے لیے ریٹرننگ افسران اور ڈپٹی ریٹرننگ افسران کی تعیناتی کا عمل مکمل ہوچکا ہے اور تربیت یافتہ انتخابی عملے نے عام انتخابات کی تیاریاں شروع کردی ہیں۔الیکشن کمیشن حکام نے امید ظاہر کی کہ رواں ماہ کے آخری ہفتے میں

عام انتخابات کیلئے حتمی پولنگ اسکیم کا بھی اعلان کردیا جائے گا، انتخابات کے لیے تقریباً 90 ہزار پولنگ اسٹیشنز قائم کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔یاد رہے کہ الیکشن کمیشن نے حلقہ بندیوں پر اعتراضات کی سماعت کے بعد 5 مئی کو نئی حلقہ بندیوں کی حتمی فہرست جاری کردی تھی۔پورے ملک میں قومی اسمبلی کے 272 حلقوں پر عام انتخابات ہوں گے۔قومی اسمبلی کے 272 حلقوں میں خیبر پختوں خوا کے 39، فاٹا کے 12، اسلام آباد کے 3، پنجاب کے 141، سندھ کے 61 جبکہ بلوچستان کے 16 حلقے شامل ہیں۔



کالم



فلم میں بھی ہارنے سے انکار


یہ تبلیسی شہر تھا‘ اکتوبر کی 8 تاریخ تھی اور سن…

Pale Blue Dot

کارل ایڈورڈ سیگن (Carl Edward Sagan) خلانورد اور پلانٹری…

نصیب کی مکھی

ٹومی فلیٹ ووڈ (Tommy Fleetwood) دنیا کا مشہور گالفر ہے‘…

8 بجے تک

میرا جم میرے گھر سے پانچ منٹ کی دوری پر ہے‘ میں…

ریو سیکریٹو

دریا کا پانی صاف اور شفاف تھا‘ مایا لوگ یہ پانی…

تلوم اور تلوم سے آگے

ہم کوبا سے واپسی پر تلوم (Talum) رکے‘ یہ مایا تہذیب…

کوبا مایان

کوبا مایان (Coba Mayan) ہماری پہلی منزل تھا‘ کین کون…

کین کون میں چار دن

کین کون میکسیکو کا اہم ترین سیاحتی شہر ہے‘ یہ…

لکڑی کا تختہ

خوش قسمتی اور بدقسمتی میں لکڑی اور لوہے جیسا…

اللہ سے خوش قسمتی مانگو

’’علم کے ساتھ مقدر بھی چاہیے‘ تم خوش قسمتی کی…

’’پیٹر تم دس دن کہاں غائب رہے‘‘

کیلیفورنیا کے اس نرسنگ سکول کا پرچہ بہت دل چسپ…