پیر‬‮ ، 04 اگست‬‮ 2025 

اب اگر آپ اپنا گھر یا دیگر جائیدادکرائے پر نہیں دے سکیں گے جب تک آپ یہ کام نہ کرلیں،حکومت نے بڑا فیصلہ کرلیا، شہریوں کے ہوش ہی اُڑ گئے ،بڑا جرمانہ عائد

datetime 19  مئی‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور( این این آئی)اب اگر آپ اپنا گھر یا دیگر جائیداد کرائے پر نہیں دے سکیں گے جب تک آپ یہ کام نہ کرلیں،حکومت نے بڑا فیصلہ کرلیا، شہریوں کے ہوش ہی اُڑ گئے ،بڑا جرمانہ عائد، تفصیلات کے مطابق مالکان کو گھر یا دیگر جائیدادیں کرائے

پر دینے پر محکمہ ایکسائز کوباضابطہ آگاہ کرنے کا پابند کرنے کا فیصلہ کر لیا ،ٹیکس چوری پر معمولی جرمانے کی رقم کو جائیداد کرائے پر دئیے جانے کی مدت سے کرائے کے برابر کرنے کی سمری بھی منظوری کیلئے بھجوا دی گئی ۔ڈائریکٹر جنرل ایکسائز اکرم اشرف گوندل کے مطابق جب کوئی پراپرٹی کرایہ پر دی جاتی ہے تو اس کے مالک سے کمرشل پراپرٹی کے ریٹ کے مطابق ٹیکس وصول کیا جاتا ہے لیکن چونکہ انسپکٹرز کے پاس علاقہ بہت زیادہ ہوتا ہے تو اکثر شہری غلط بیانی سے کام لے کر ذاتی پراپرٹی بتاتے ہیں اور ٹیکس چوری کرتے ہیں۔اس سے پہلے اس طرح کی ٹیکس چوری پر معمولی جرمانہ تھا لیکن اب حکومت کو سمری بھجوائی گئی کہ اگر کوئی شہری ٹیکس چوری کرے تو اس کو جب سے اس نے گھر کرائے پر دیا ہو اس کے کرائے کے برابر جرمانہ کیا جائے۔انہوں نے کہا کہ گھر کرائے پر دینے والوں کو بھی پابند کیا جائے گا کہ وہ کرایہ نامہ ایکسائز کو دیں۔ اس سے محکمے کو کروڑوں روپے کا فائدہ ہوگا جبکہ اس کے ساتھ ساتھ کمرشل اور ذاتی پراپرٹیوں کا ریکارڈ مرتب کرنے میں آسانی ہوگی۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



مورج میں چھ دن


ہمیں تیسرے دن معلوم ہوا جس شہر کو ہم مورجس (Morges)…

سات سچائیاں

وہ سرخ آنکھوں سے ہمیں گھور رہا تھا‘ اس کی نوکیلی…

ماں کی محبت کے 4800 سال

آج سے پانچ ہزار سال قبل تائی چنگ کی جگہ کوئی نامعلوم…

سچا اور کھرا انقلابی لیڈر

باپ کی تنخواہ صرف سولہ سو روپے تھے‘ اتنی قلیل…

کرایہ

میں نے پانی دیا اور انہوں نے پیار سے پودے پر ہاتھ…

وہ دن دور نہیں

پہلا پیشہ گھڑیاں تھا‘ وہ ہول سیلر سے سستی گھڑیاں…

نیند کا ثواب

’’میرا خیال ہے آپ زیادہ بھوکے ہیں‘‘ اس نے مسکراتے…

حقیقتیں(دوسرا حصہ)

کامیابی آپ کو نہ ماننے والے لوگ آپ کی کامیابی…

کاش کوئی بتا دے

مارس چاکلیٹ بنانے والی دنیا کی سب سے بڑی کمپنی…

کان پکڑ لیں

ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…

ساڑھے چار سیکنڈ

نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…