بدھ‬‮ ، 15 اکتوبر‬‮ 2025 

مودی کے ہاتھ نہتے کشمیر یوں اور گجرات کے مسلمانوں کے خون سے رنگے ہوئے ہیں، برجیس طاہر

datetime 19  مئی‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (آئی این پی)وفاقی وزیر امور کشمیر و گلگت بلتستان چوہدری محمد برجیس طاہر نے مقبوضہ کشمیر میں جاری بھارتی ریاستی دہشت گردی کی شدید الفاظ میں مزمتکرتے ہوئے کہا ہے کہ ایک طرف مقبوضہ کشمیر میں نہتے کشمیروں پر بھارتی فوجیں ظلم کے پہاڑ توڑ رہی ہیں اور دوسری جانب بھارتی وزیر اعظم نندر مودی مقبوضہ کشمیر کا دورہ کر کے دنیا کی نظروں میں دھول جھونکنے کی کوشش کر رہے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ نندر مودی کے ہاتھ نہتے کشمیر یوں اور گجرات کے مسلمانوں کے خون سے رنگے ہوئے ہیں اور یہ ہی وجہ ہے کہ مقبوضہ کشمیر اور پوری دنیا میں رہنے والے کشمیری اس موقع پر سراپا احتجاج ہیں اور مقبوضہ کشمیر میں اس موقع پر بھر پور احتجاج اور ہڑتال کی جا رہی ہے ، انہوں نے کہا کہ ایک طرف بھارت مقبوضہ کشمیر میں ماہ رمضان میں سیز فاہر کی بات کرتا ہے جبکہ دوسری جانب گزشتہ دو دنوں میں متعدد کشمیری نوجوانوں کو ماورائے عدالت قتل کر دیا گیا ہے ، وفاقی وزیر نے کہا کہ در حقیقت بھارت ایک منظم منصوبہ بندی کے تحت کشمیروں کی نسل کشی کر رہا ہے تاکہ کشمیر کی ڈیموگرافی تبدیل کی جاسکے ۔انہوں نے کہا کہ اس سے قبل بھی نندر مودی مقبوضہ کشمیر کا دورہ کر کے کشمیریوں کے عزم کو آزما چکے ہیں ،انہوں نے کہا کہ غیور کشمیر ی اقوام متحدہ کی قرارداوں کے مطابق اپنے حق خود ارادیت کے پیدائشی حق کے حصول کے لیے پر عزم ہیں اور بھارت کی کسی چال میں نہ آئیں گے ۔ انہوں نے کہا کہ مسلہ کشمیر کا حل صرف اورصرف اقوام متحدہ کی قراردادوں کے نفاز اور مزاکرات کے ذریعے ہی ممکن ہے۔ چودہری محمد برجیس طاہر نے کہا کہ بھارت کو مقبوضہ کشمیر سے متعلق اپنے انتہا پسند رویے کو ترک کر کے مقبوضہ کشمیر کے حقائق کو سامنے رکھ کر یہ تسلیم کرنا چائیے کہ کشمیر ی کسی صورت میں مقبوضہ کشمیر میں بھارتی ناجائز تسلط کو تسلیم نہیں کرتے اور وہ اپنے حق خود ارادیت کے حصول کے لیے اپنے خون کا آخری قطرہ تک بہا دیں گے ۔

وفاقی وزیر نے کہا کہ کشمیر اور فلسطین سمیت پوری دنیا کے مسلمان شدید مسائل کا شکار ہیں اور ان کو بے دریغ ظلم کا نشانہ بنایا جا رہا ہے انہوں نے کہا کہ مسلمانوں کو موجودہ مسائل سے باہر نکالنے کا واحد حل یہ ہے کہ تمام مسلمان مملک یکجہتی کا مظاہرہ کرتے ہوئے کشمیریوں اور فلسطینی عوام کے حقوق کی آواز پوری دنیا میں بلند کریں اور ان کو اپنے حقوق دلوانے کی جدوجہد میں ایک مثالی عزم کا مظاہرہ کریں۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



یہ ہے ڈونلڈ ٹرمپ


لیڈی اینا بل ہل کا تعلق امریکی ریاست جارجیا سے…

دنیا کا واحد اسلامی معاشرہ

میں نے چار اکتوبر کو اوساکا سے فوکوشیما جانا…

اوساکا۔ایکسپو

میرے سامنے لکڑی کا ایک طویل رِنگ تھا اور لوگ اس…

سعودی پاکستان معاہدہ

اسرائیل نے 9 ستمبر 2025ء کو دوحہ پر حملہ کر دیا‘…

’’ بکھری ہے میری داستان ‘‘

’’بکھری ہے میری داستان‘‘ محمد اظہارالحق کی…

ایس 400

پاکستان نے 10مئی کی صبح بھارت پر حملہ شروع کیا‘…

سات مئی

امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو نے وزیر خارجہ اسحاق…

مئی 2025ء

بھارت نے 26فروری2019ء کی صبح ساڑھے تین بجے بالاکوٹ…

1984ء

یہ کہانی سات جون 1981ء کو شروع ہوئی لیکن ہمیں اسے…

احسن اقبال کر سکتے ہیں

ڈاکٹر آصف علی کا تعلق چکوال سے تھا‘ انہوں نے…

رونقوں کا ڈھیر

ریستوران میں صبح کے وقت بہت رش تھا‘ لوگ ناشتہ…