منگل‬‮ ، 18 جون‬‮ 2024 

مسجد الحرام میں رمضان کے دوران زائرین کو منظم کرنے کیلئے کس جدید ٹیکنالوجی کا استعمال کرنے کا فیصلہ کرلیاگیا؟

datetime 19  مئی‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

مکہ مکرمہ (اے این این ) موجودہ سائنس اور ٹیکنالوجی کے دور میں ہر شعبے میں نت نئے اور جدید ڈرونز کا استعمال بڑھتا جارہا ہے، اسی مناسبت سے سعودی عرب کے مقدس شہر مکہ مکرمہ میں واقع مسجد الحرام میں بھی اس رمضان المبارک کے دوران پہلی مرتبہ زائرین کو منظم کرنے کے لیے ڈرونز کا استعمال کیا جائے گا۔سعودی گزٹ کی ایک رپورٹ کے مطابق عمرہ فورسز کے ڈپٹی کمانڈر نے

مقامی روزنامے المدینہ سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ عام زائرین اور عازمین عمرہ کے ہجوم کے انتظام کے لیے وضع کردہ اس منصوبے میں سیکیورٹی، تنظیمی اور انسانی پہلو شامل ہیں۔انہوں نے بتایا کہ جو زائرین اور عازمینِ عمرہ کسی قسم کی گڑ بڑ ظاہر کریں گے، انھیں مسجد الحرام میں داخل ہونے کی اجازت نہیں دی جائے گی اور یہ اقدام ان کے اور دوسروں کے تحفظ کے پیش نظر کیا جائے گا۔انہوں نے مزید بتایا ہے کہ زائرین یا عازمین عمرہ کو ان کے سامان سمیت الحرم پلازہ میں داخل نہیں ہونے دیا جائے گا۔واضح رہے کہ مسجد الحرام میں لوگوں کی نقل وحرکت کی نگرانی کے لیے تقریبا 2500 کیمرے نصب ہیں اور اب ڈرونز اور سیکیورٹی طیارے بھی فضا میں گردش کرتے نظر آئیں گے۔

موضوعات:



کالم



صدقہ‘ عاجزی اور رحم


عطاء اللہ شاہ بخاریؒ برصغیر پاک و ہند کے نامور…

شرطوں کی نذر ہوتے بچے

شاہ محمد کی عمر صرف گیارہ سال تھی‘ وہ کراچی کے…

یونیورسٹیوں کی کیا ضرروت ہے؟

پورڈو (Purdue) امریکی ریاست انڈیانا کا چھوٹا سا قصبہ…

کھوپڑیوں کے مینار

1750ء تک فرانس میں صنعت کاروں‘ تاجروں اور بیوپاریوں…

سنگ دِل محبوب

بابر اعوان ملک کے نام ور وکیل‘ سیاست دان اور…

ہم بھی

پہلے دن بجلی بند ہو گئی‘ نیشنل گرڈ ٹرپ کر گیا…

صرف ایک زبان سے

میرے پاس چند دن قبل جرمنی سے ایک صاحب تشریف لائے‘…

آل مجاہد کالونی

یہ آج سے چھ سال پرانی بات ہے‘ میرے ایک دوست کسی…

ٹینگ ٹانگ

مجھے چند دن قبل کسی دوست نے لاہور کے ایک پاگل…

ایک نئی طرز کا فراڈ

عرفان صاحب میرے پرانے دوست ہیں‘ یہ کراچی میں…

فرح گوگی بھی لے لیں

میں آپ کو ایک مثال دیتا ہوں‘ فرض کریں آپ ایک بڑے…