جمعہ‬‮ ، 02 اکتوبر‬‮ 2026 

لاہور سے 19 سالہ پاکستانی نژاد اٹالین لڑکی کو اس کے والدین اور دیگر اہل خانہ کی بے جا حراست سے بازیاب کر الیا گیا،کس طرح پاکستان لایاگیا؟ افسوسناک انکشافات

datetime 18  مئی‬‮  2018 |

لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک) پنجاب کمیشن آن سٹیٹس آف وویمن نے لاہور سے 19 سالہ پاکستانی نژاد اٹالین لڑکی کو اس کے والدین اور دیگر اہل خانہ کی بے جا حراست سے بازیاب کر الیا ہے۔ مغویہ کو اٹلی سے 10 دن کے لیے فروری 2018 ئمیں بھائی کی منگنی کا جھانسہ دیکر پاکستان لایا گیا تھا جہاں پر بعد میں اِسے حبس بے جا میں رکھا گیا تھا۔ تاہم بعد میں معلوم ہوا کہ اس کے والدین نے

مغوی لڑکی کی خواہش کے بر خلاف اس کی شادی کروانا چاہتے تھے اس لئے دھوکہ سے اس کو پاکستان لایا گیا ۔اٹلی میں ہی مغویہ کے والد نے اِس کی پڑھائی بند کرادی تھی۔ واقعہ کا پتہ چلنے پر اطالوی ایمبیسی نے چیئر پرسن PCSW سے معاملے کی چھان بین اور لڑکی کی حفاظت یقینی بنانے کی درخواست کی۔وزارت داخلہ نے اس ضمن میں مکمل پیروی کی اور ہر قسم کی مدد کی یقین دہانی بھی کرائی۔ اطالوی سفارتخانے نے اس بارے میں عندیہ دیا ہے کہ اگر لڑکی واپس اٹلی جانا چاہے جہاں پر وہ گذشتہ دس سالوں سے رہائش پذیر ہے تو وہ ہر قسم کی مدد فراہم کرے گا ۔ PCSW کی ٹیم نے پنجاب پولیس کے ہمراہ لڑکی کے ایڈریس کا پتہ چلایا جہاں سے اِس کو بعد میں بازیاب کروا کر محفوظ مقام پر منتقل کر دیا گیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق مغویہ اٹلی واپس جانے لیے پُر اُمید ہے جہاں وہ اپنی تعلیم کو جاری رکھتے ہوئے اپنی پسند کے کیرئیر کا انتخاب کر سکے۔ مغویہ نے کہا کہ وہ PCSW اور پنجاب پولیس اور اطالوی ایمبیسی کی شکر گزار ہے جس نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے اس کو ریسکیو کیا۔  پنجاب کمیشن آن سٹیٹس آف وویمن نے لاہور سے 19 سالہ پاکستانی نژاد اٹالین لڑکی کو اس کے والدین اور دیگر اہل خانہ کی بے جا حراست سے بازیاب کر الیا ہے۔ مغویہ کو اٹلی سے 10 دن کے لیے فروری 2018 ئمیں بھائی کی منگنی کا جھانسہ دیکر پاکستان لایا گیا تھا جہاں پر بعد میں اِسے حبس بے جا میں رکھا گیا تھا۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



بلوچستان ڈوب رہا ہے(ساتواں حصہ)


نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(چھٹا حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(پانچواں حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(چوتھا حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(تیسرا حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(دوسرا حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

صرف ایک شخص کے لیے

کانا ہراڈا (Kana Harada) کی عمر اس وقت سولہ سال تھی‘…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(آخری حصہ)

ہمارے زمانے میں معاشرہ لبرل تھا‘ لوگوں میں برداشت…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(سترہواں حصہ)

ہماری گلی میں شراب کی دکان تھی‘ وہ چھوٹی سی تنگ…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(سولہواں حصہ)

لالہ موسیٰ شہر میں ایک سرکاری اور تین پرائیویٹ…