منگل‬‮ ، 26 اگست‬‮ 2025 

بھارتی سیاستدان لالو پرساد یادیو سے تو سبھی واقف ہیں، جانتے ہیںانکے بیٹے نے اپنی شادی کے بعد ایسا کام کر ڈالا کہ سوشل میڈیاپر ہلچل مچ گئی، اپنی دلہن کو لیکر کیسے اور کہاں پہنچ گئے؟ باپ کو بھی دو ہاتھ پیچھے چھوڑ دیا

datetime 18  مئی‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

نئی دہلی(این این آئی)بھارتی ریاست بہار کے سابق وزیر اعلیٰ اور راشٹریہ جنتا دل(آر جے ڈی) کے صدر لالو پرساد یادو اور رابڑی دیوی کے بڑے بیٹے تیج پرتاپ کی اپنی دلہنیا ایشوریہ رائیکے ساتھ سائیکل پر رومانس کی تصویر منظر عام پر آگئی۔12 مئی کو انجام پانے والی شادی کے بعدان کی یہ پہلی پوسٹ ہے۔بھارتی میڈیا کے مطابق نو بیاہتا جوڑے نے شادی کے بعد اپنی تصویر سوشل میڈیا پر جاری کی ہے

جس میں تیج پرتاپ اور ان کی اہلیہ ایشوریہ سائیکل پر سوار ایک دوسرے کو عشقیہ نظروں سے دیکھتے نظر آرہے ہیں۔یہ تصویر تیج پرتاپ کی سرکاری رہائش گاہ کی سڑک پر لی گئی ہے۔ انسٹاگرام پر اس تصویر کو انتہائی خوبصورت اور بالی وڈ فلموں کی طرح رومانٹک قرار دیا جارہا ہے۔۔تیج پرتاپ کے انسٹاگرام پر تقریبابیس ہزار فالوورز ہیں جنہوں نے تصویر دیکھتے ہی نئے جوڑے کو نیک تمناوں کے ساتھ مبارک باد کے کمنٹ لکھے۔کچھ دن قبل ہونے بالی وڈ اداکارہ سونم کپور کی شادی کے سوشل میڈیا پر خوب چرچے رہے مگر اب اس تصویر نے بھی کافی لوگوں کی توجہ اپنی طرف مرکوز کر لی۔بہار کے سابق وزیر صحت تیج پرتاپ یادو کی راشٹریہ جنتا دل کے سینئر رہنما چندریکا رائے کی بیٹی ایشوریا رائے سے رواں سال 18 اپریل کو دونوں کی منگنی انجام پائی تھی جس کے بعد 12 مئی کو دونوں رشتہ ازدواج میں منسلک ہو گئے۔اس شادی کو شاندار اور یادگار بنانے کے لئے راشٹریہ جنتا دل کے اراکین نے خوب جتن کئے۔انہوں نے ایک بل بورڈ پر جوڑے کو دیوتاشیوااور دیوتی پاروتیکے روپ میں دکھایا۔ادی کے انتظامات میں 7 ہزار مہمانوں کے لئے 100 پکوان تیار کئے گئے، بارات میں 50 گھوڑے شامل کئے گئے اس کے علاوہ مہمانوں کو ٹہرانے کے لئے پٹنہ کے بڑے بڑے ہوٹلوں میں 85 کمروں کی بکنگ کروائی گئی تھی۔

 

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



سپنچ پارکس


کوپن ہیگن میں بارش شروع ہوئی اور پھر اس نے رکنے…

ریکوڈک

’’تمہارا حلق سونے کی کان ہے لیکن تم سڑک پر بھیک…

خوشی کا پہلا میوزیم

ڈاکٹر گونتھروان ہیگنز (Gunther Von Hagens) نیدر لینڈ سے…

اور پھر سب کھڑے ہو گئے

خاتون ایوارڈ لے کر پلٹی تو ہال میں موجود دو خواتین…

وین لو۔۔ژی تھرون

وین لو نیدر لینڈ کا چھوٹا سا خاموش قصبہ ہے‘ جرمنی…

شیلا کے ساتھ دو گھنٹے

شیلا سوئٹزر لینڈ میں جرمنی کے بارڈرپر میس پراچ(Maisprach)میں…

بابا جی سرکار کا بیٹا

حافظ صاحب کے ساتھ میرا تعارف چھ سال کی عمر میں…

سوئس سسٹم

سوئٹزر لینڈ کا نظام تعلیم باقی دنیا سے مختلف…

انٹرلاکن میں ایک دن

ہم مورج سے ایک دن کے لیے انٹرلاکن چلے گئے‘ انٹرلاکن…

مورج میں چھ دن

ہمیں تیسرے دن معلوم ہوا جس شہر کو ہم مورجس (Morges)…

سات سچائیاں

وہ سرخ آنکھوں سے ہمیں گھور رہا تھا‘ اس کی نوکیلی…