جمعرات‬‮ ، 19 مارچ‬‮ 2026 

نواز شریف کو پاک فوج اور عدلیہ نہیں اس ملک کی قوم پاکستان سے باہر نکال پھینکے گی، پاک فوج کے خلاف محاذ کھولنا ایک بین الاقوامی سازش ہے ، جمشید دستی کا دعویٰ 

datetime 18  مئی‬‮  2018 |

اسلام آباد(نیوز ڈیسک)عوامی راج پارٹی کے سربراہ جمشید دستی نے کہا ہے کہ نواز شریف کو پاک فوج اور عدلیہ نہیں اس ملک کی قوم پاکستان سے باہر نکال پھینکے گی، پاک فوج کے خلاف محاذ کھولنا ایک بین الاقوامی سازش ہے جس کا نواز شریف حصہ ہیں، آئندہ انتخابات میں مسلم لیگ(ن) اور نواز شریف کا کوئی مستقبل نہیں ہے، خوشی ہے کہ 6سال بعد پاکستان سعودی عرب کے ساتھ رمضان کا آغاز کر رہا ہے اور میری خواہش ہے کہ ہم عید بھی سعودی عرب کے ساتھ منائیں،

اداروں کے مابین محاذ آرائی کے ذمہ دار نواز شریف اور مسلم لیگ(ن) ہے۔وہ جمعرات کو پارلیمنٹ ہاؤس کے بایر میڈیا سے گفتگو کر رہے تھے۔ انہوں نے کہا کہ اگر ہم لوگ سچ بولتے تو آج ہمارا یہ حال نہ ہوتا۔ پاکستان کا المیہ ہے کہ اس ملک کے سیاستدان بھی جھوٹ بولتے ہیں اور پارلیمنٹ کے اندر آکر بھی جھوٹ بولنے سے بھی گریز نہیں کرتے۔ مجھے خوشی ہے کہ 6سال بعد پاکستان سعودی عرب کے ساتھ رمضان کا آغاز کر رہا ہے اور میری خواہش ہے کہ ہم عید بھی سعودی عرب کے ساتھ منائیں۔ پاکستان میں جو اداروں کے مابین اداروں کے درمیان محاذ آرائی ہے اس کے ذمہ دار نواز شریف اور مسلم لیگ(ن) ہے۔ نواز شریف ہی ہے جو مودی کیاپنی شادیوں پر بلاتا ہے اور ان کو ساڑھیوں کے تحفے بھیجتا ہے۔ نواز شریف نے اپنے لیے خود گڑھے کھودے اور اب سویل کر رہے ہیں کہ مجھے کیوں نکالا۔ بارڈر پر پاکستانی فوج بڑی جنگ لڑ رہی اور روز اپنی جانوں کے نذرانے پیش کر رہی ہے۔ پاک فوج کے خلاف محاف کھولنا ایک بین الاقوامی سازش ہے جس کا نواز شریف حصہ ہیں۔ نواز شریف اگر اپنی فوج کے خوش کا سودا کرے تو ہم ایسا نہیں ہونے دیں گے۔ انہوں نے کوشش کی کہ پاکستانی فوج کا بجٹ کم کیا جائے جس میں وہ بری طرح ناکام رہے۔ مسلم لیگ(ن) 5سال میں عوام کے مسائل حل نہیں کر سکی۔ نواز شریف کو پاک فوج اور عدلیہ نہیں اس ملک کی قوم پاکستان سے باہر نکال پھینکے گی۔ آئندہ انتخابات میں مسلم لیگ(ن) اور نواز شریف کا کوئی مستقبل نہیں ہے۔ عوام اب جاگ چکے ہیں اور وہ نواز شریف کے مکروہ عزائم سے با خبر ہیں نواز شریف کی اداروں کو بدنام کرنے کو کوشش ناکام ہوگی۔



کالم



مذہب کی جنگ(پانچواں حصہ)


برطانیہ نے دوسری جنگ عظیم کے بعد دنیا میں دو خطے…

مذہب کی جنگ(چوتھا حصہ)

یہودیوں اور مسلمانوں کے درمیان اختلاف واقعہ…

مذہب کی جنگ(تیسرا حصہ)

بخت نصر نے 586 قبل مسیح میں یروشلم پر حملہ کر کے…

مذہب کی جنگ(دوسرا حصہ)

بنی اسرائیل نے فلسطین واپسی کے بعد یہودا قبیلے…

مذہب کی جنگ

رچرڈ نکسن امریکا کے 37ویں صدر تھے‘ یہ بھی ڈونلڈ…

اینڈ آف مسلم ورلڈ

ہمیں ایران امریکا جنگ کے نتیجے کو سمجھنے کے لیے…

عربوں کا کیا قصورہے؟

ایف 35 دنیا کا مضبوط اور مہلک ترین فائٹر جیٹ ہے‘…

اختتام کا آغاز

’’ہمارے پاس صرف 35 سال ہیں‘ ہم ان میں جتنا جی…

امانت خان شیرازی

بادشاہ اس وقت برہان پور میں تھا‘ مغل دور میں…

ہائوس آف شریف

جنرل غلام جیلانی نے جنرل ضیاء الحق کو آرمی چیف…

نواز شریف کی سیاست میں انٹری

لارنس گارڈن کے کرکٹ گرائونڈ میں میچ چل رہا تھا‘…