اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) سیکیورٹی فورسز کی بڑی کارروائی ، ہزارہ کمیونٹی اور پولیس افسران کے قتل میں ملوث لشکر جھنگوی بلوچستان کا سربراہ ہلاک، دفاع وطن کی خاطر ملٹری انٹیلی جنس کے کرنل سہیل عابد شہید ۔آئی ایس پی آرکے مطابق سکیورٹی فورسز نے خفیہ اطلاعات کی بنیاد پر بلوچستان کے علاقے کلی میں دہشتگردوں کے خفیہ ٹھکانے پر آپریشن کیاجس کے نتیجے میںسو سے زائد قتل کی واردتوں میں انتہائی مطلوبسو سے زائد قتل کی واردتوں ، ہزار برادری اور پولیس افسران کے قتل میں ملوث انتہائی مطلوب دہشتگرد
اور لشکر جھنگوی بلوچستان کا سربراہ سلمان بادینی ہلاک ہو گیا ہے۔ سلمان بادینی کے ساتھ دو مزید خودکش بمبار بھی اس کامیاب آپریشن کے نتیجے میں جہنم واصل ہوئے۔آئی ایس ایس پی آر کے مطابق فائرنگ کے تبادلے میں ملٹری انٹیلی جنس کے کرنل سہیل عابد شہید ہو گئے جبکہ چار جوان زخمی بھی ہوئے۔زخمیوں میں سے دو کی حالت تشویشناک بتائی جا رہی ہے۔۔آئی ایس پی آر کے مطابق ہلاک دہشت گرد 100 سے زائد پولیس اہلکاروں اور ہزارہ برادری کے قتل میں ملوث تھے۔ بھاری مقدار میں اسلحہ اور گولہ بارود بھی برآمد کیا گیا۔