جمعرات‬‮ ، 18 جون‬‮ 2026 

نواز شریف کے ملک مخالف بیانئے پر ن لیگ میں پھوٹ پڑ گئی ،ن لیگی اراکین شہباز شریف کے سامنے پھٹ پڑے، شہباز شریف کے بھی صبر کا پیمانہ لبریز، نواز شریف سے ملاقات میں اب کیا بات ہو گی؟دو ٹوک اعلان کر دیا

datetime 16  مئی‬‮  2018 |

اسلام آباد (آئی این پی ) پاکستان مسلم لیگ (ن) کے صدر و وزیر اعلیٰ پنجاب میاں محمد شہباز شریف نے کہا ہے کہ نواز شریف کا حالیہ انٹرویو جس نے بھی کروایا ہے اس نے پارٹی سے زیادتی کی، اس سے پہلے بھی سرل المیڈا ہی کی وجہ سے ڈان لیکس کا تنازعہ ہوا، (ن)لیگ کے قائد کے بیان پر ہر فورم پر بات کی جاچکی ہے، اس حوالے سے پارٹی پالیسی وضع کریں گے، اراکین کے تحفظات نواز شریف کے سامنے رکھوں گا۔

نواز شریف ہم سب اور ہر پاکستانی محب وطن ہے۔ نواز شریف وہ ہے جس نے عالمی دباؤ کے باوجود ایٹمی دھماکے کئے اور پانچ ارب ڈالر کی امداد کو ٹھکرایا،نواز شریف کی قیادت میں مسلم لیگ (ن)نے ملک کو ترقی کی راہ پر گامزن کیا، عوام سے گزشتہ انتخابات میں کئے گئے وعدوں کو مسلم لیگ(ن)نے پورا کیا، اورنج ٹرین کی آزمائشی سروس کا آغاز بھی ایک بڑے وعدے کی تکمیل ہے، تمام تر مشکلات کے باوجود مسلم لیگ (ن)آج بھی ملک کی سب سے مقبول سیاسی جماعت ہے، عوام کی طاقت سے عام انتخابات میں کامیابی حاصل کریں گے۔ تفصیلات کے مطابق وزیراعظم شاہدہ خاقان عباسی کی زیر صدارت پاکستان مسلم لیگ (ن) کی پارلیمانی پارٹی کا طویل اجلاس جمعرات کو ہوا جس میں مسلم لیگ (ن) کے صدر شہباز شریف نے خصوصی شرکت کی۔ اجلاس میں سو سے زائد ممبران اسمبلی نے شرکت کی۔ سیاسی صورتحال‘ نواز شریف کے حالیہ بیانات پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ اراکین نے پارٹی نے قائد میاں نواز شریف کے حالیہ بیان کے بعد پیدا ہونے والی صورتحال کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ نواز شریف کے بیان کے بعد پہلے کی طرح ماحول سازگار نہیں رہا، الیکشن مہم میں بھی مشکلات کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے۔اراکین نے شہباز شریف سے مطالبہ کیا کہ وہ رہنمائی کریں کہ موجودہ حالات میں کس طرح دفاع کریں، اس موقع پر شہباز شریف نے اراکین کو یقین دلایا کہ(ن)لیگ کے قائد کے بیان پر ہر فورم پر بات کی جاچکی ہے، اس حوالے سے پارٹی پالیسی وضع کریں گے۔

شہباز شریف نے کہا کہ اراکین کے تحفظات نواز شریف کے سامنے رکھیں گے، آپ لوگ بھی ان سے بات کریں،(ن)لیگ کی کارکردگی ہی سب سے بڑا دفاع ہے اور آئندہ انتخابات میں کارکردگی کی بنیاد پر الیکشن لڑیں گے۔پارٹی صدر نے کہا کہ نواز شریف ہم سب اور ہر پاکستانی محب وطن ہے۔ نواز شریف وہ ہے جس نے عالمی دباؤ کے باوجود ایٹمی دھماکے کئے اور پانچ ارب ڈالر کی امداد کو ٹھکرایا۔

انہوں نے کہا کہ ہم نے ملک میں ترقیاتی کام کئے ہیں۔ انشاء اﷲ ہم آئندہ الیکشن جیتیں گے۔ آپ سب لوگ اپنے اپنے حلقے میں جائیں ۔ انہوں نے کہا کہ میاں نواز شریف کا حالیہ انٹرویو جس نے بھی کروایا ہے اس نے پارٹی سے زیادتی کی ہے اس سے پہلے بھی سرل المیڈا ہی کی وجہ سے ڈان لیکس کا تنازعہ ہوا۔شہباز شریف نے کہا کہ دھرنوں اور دیگر منفی ہتھکنڈوں سے ملکی ترقی کا راستہ روکنے کی کوشش کی گئی۔

تاہم نواز شریف کی قیادت میں مسلم لیگ (ن)نے ملک کو ترقی کی راہ پر گامزن کیا۔ شہباز شریف نے کہا کہ عوام سے گزشتہ انتخابات میں کئے گئے وعدوں کو مسلم لیگ(ن)نے پورا کیا، اورنج ٹرین کی آزمائشی سروس کا آغاز بھی ایک بڑے وعدے کی تکمیل ہے۔ انہوں نے کہا تمام تر مشکلات کے باوجود مسلم لیگ (ن)آج بھی ملک کی سب سے مقبول سیاسی جماعت ہے ۔

عوام کی طاقت سے عام انتخابات میں کامیابی حاصل کریں گے ۔ اجلاس میں وفاقی وزیر پاور ڈویژن سردار اویس لغاری اور وزیر مملکت عبدالرحمن کانجو نے کہا کہ ہم آزاد الیکشن لڑ کر (ن) لیگ میں شامل ہوئے تھے آج بھی پارٹی کے ساتھ کھڑے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ حالیہ بیانیے کا ازالہ اور اس میں نرمی لانے کی ضرورت ہے۔ جس پر شہباز شریف نے کہا کہ (ن) لیگ بھرپور کوشش کرے گی اس بیانیے میں نرمی لائی جائے۔



کالم



فلم میں بھی ہارنے سے انکار


یہ تبلیسی شہر تھا‘ اکتوبر کی 8 تاریخ تھی اور سن…

Pale Blue Dot

کارل ایڈورڈ سیگن (Carl Edward Sagan) خلانورد اور پلانٹری…

نصیب کی مکھی

ٹومی فلیٹ ووڈ (Tommy Fleetwood) دنیا کا مشہور گالفر ہے‘…

8 بجے تک

میرا جم میرے گھر سے پانچ منٹ کی دوری پر ہے‘ میں…

ریو سیکریٹو

دریا کا پانی صاف اور شفاف تھا‘ مایا لوگ یہ پانی…

تلوم اور تلوم سے آگے

ہم کوبا سے واپسی پر تلوم (Talum) رکے‘ یہ مایا تہذیب…

کوبا مایان

کوبا مایان (Coba Mayan) ہماری پہلی منزل تھا‘ کین کون…

کین کون میں چار دن

کین کون میکسیکو کا اہم ترین سیاحتی شہر ہے‘ یہ…

لکڑی کا تختہ

خوش قسمتی اور بدقسمتی میں لکڑی اور لوہے جیسا…

اللہ سے خوش قسمتی مانگو

’’علم کے ساتھ مقدر بھی چاہیے‘ تم خوش قسمتی کی…

’’پیٹر تم دس دن کہاں غائب رہے‘‘

کیلیفورنیا کے اس نرسنگ سکول کا پرچہ بہت دل چسپ…