پیر‬‮ ، 27 اکتوبر‬‮ 2025 

چیئر مین نیب نے پارلیمانی کمیٹی کے سامنے نہ پیش ہو کر پارلیمنٹ کی توہین کی ہے ،اب انہیں کون ساکام کرنا ہی ہوگا؟ نوازشریف شدید مشتعل،تشویشناک اعلان کردیا

datetime 16  مئی‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (نیوز ڈیسک) سابق وزیرِاعظم میاں نواز شریف نے چیئرمین نیب کو سخت تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا ہے کہ انہوں نے کمیٹی کے سامنے پیش نہ ہو کر پارلیمنٹ کی توہین کی، انھیں الزامات کی وضاحت پیش کرنا ہو گی۔ذرائع کے مطابق سابق وزیرِاعظم میاں نواز شریف کے زیرِصدارت پنجاب ہاؤس میں پارٹی رہنماؤں کا مشاورتی اجلاس ہوا جس میں وزیرِاعظم شاہد خاقان عباسی بھی شریک ہوئے۔

ذرائع کے مطابق اجلاس میں نواز شریف کے بیان اور پارٹی پالیسی کا جائزہ لیا گیا اور آئندہ کی سیاسی حکمت عملی پر بھی مشاورت کی گئی۔ذرائع کے مطابق اجلاس میں نیب کے نواز شریف پر الزامات پر بھی غور کیا گیا اور چئیرمین نیب جسٹس ریٹائرڈ جاوید اقبال کے قائمہ کمیٹی کے سامنے میں پیش نہ ہونے کی مذمت کی گئی۔اس موقع پر اجلاس سے خطاب میں نواز شریف کا کہنا تھا کہ نیب پارلیمنٹ کو جوابدہ ہے۔ چیئرمین نیب جسٹس ریٹائرڈ جاوید اقبال کمیٹی کے روبرو پیش نہ ہو کر پارلیمنٹ کی توہین کے مرتکب ہوئے۔ انھیں اپنے الزامات کی وضاحت پیش کرنا ہو گی۔ انہوں نے ملک کے سابق وزیرِاعظم پر بھارت منی لانڈرنگ کا سنگین الزام لگایا ہے۔اجلاس میں رمضان المبارک کے دوران عوامی رابطہ مہم پر بھی مشاورت کی گئی۔ اس موقع پر لیگی رہنماؤں نے پارٹی قائد نواز شریف کے ساتھ اظہار یکجہتی کیا۔ اجلاس میں مریم نواز، رانا ثناء اللہ ٗدانیال عزیز، خواجہ آصف، برجیس طاہر، خواجہ سعد رفیق اور طلال چودھری، مریم اورنگزیب، پرویز رشید، سردار مہتاب عباسی اور مشاہد اللہ بھی شریک ہوئے۔  سابق وزیرِاعظم میاں نواز شریف نے چیئرمین نیب کو سخت تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا ہے کہ انہوں نے کمیٹی کے سامنے پیش نہ ہو کر پارلیمنٹ کی توہین کی، انھیں الزامات کی وضاحت پیش کرنا ہو گی۔ذرائع کے مطابق سابق وزیرِاعظم میاں نواز شریف کے زیرِصدارت پنجاب ہاؤس میں پارٹی رہنماؤں کا مشاورتی اجلاس ہوا جس میں وزیرِاعظم شاہد خاقان عباسی بھی شریک ہوئے۔

موضوعات:



کالم



سیریس پاکستان


گائوں کے مولوی صاحب نے کسی چور کو مسجد میں پناہ…

کنفیوز پاکستان

افغانستان میں طالبان حکومت کا مقصد امن تھا‘…

آرتھرپائول

آرتھر پائول امریکن تھا‘ اکائونٹس‘ بجٹ اور آفس…

یونیورسٹی آف نبراسکا

افغان فطرتاً حملے کے ایکسپرٹ ہیں‘ یہ حملہ کریں…

افغانستان

لاہور میں میرے ایک دوست تھے‘ وہ افغانستان سے…

یہ ہے ڈونلڈ ٹرمپ

لیڈی اینا بل ہل کا تعلق امریکی ریاست جارجیا سے…

دنیا کا واحد اسلامی معاشرہ

میں نے چار اکتوبر کو اوساکا سے فوکوشیما جانا…

اوساکا۔ایکسپو

میرے سامنے لکڑی کا ایک طویل رِنگ تھا اور لوگ اس…

سعودی پاکستان معاہدہ

اسرائیل نے 9 ستمبر 2025ء کو دوحہ پر حملہ کر دیا‘…

’’ بکھری ہے میری داستان ‘‘

’’بکھری ہے میری داستان‘‘ محمد اظہارالحق کی…

ایس 400

پاکستان نے 10مئی کی صبح بھارت پر حملہ شروع کیا‘…