پیر‬‮ ، 27 اکتوبر‬‮ 2025 

حکومت ختم نبوت قانون میں ترمیم کے معاملے پر راجہ ظفر الحق کی کمیٹی کی رپورٹ اس لئے شائع نہیں کررہی کیونکہ ۔۔۔! انتہائی سنگین الزام عائد کردیاگیا

datetime 16  مئی‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد/لاہور(این این آئی ) پاکستان مسلم لیگ کے صدر و سابق وزیراعظم چودھری شجاعت حسین اور سینئرمرکزی رہنما و سابق نائب وزیراعظم چودھری پرویزالٰہی نے کہا ہے کہ راجہ ظفر الحق کمیٹی کی رپورٹ شائع نہ کرنا حکومتی بدنیتی کا ثبوت ہے۔

وہ اسلام آباد میں اپنی رہائش گاہ پر دربار عالیہ بھنگالی شریف گوجر خان کے سجادہ نشین پیر سید مخدوم عباس محمد شاہ سے ملاقات کے دوران گفتگو کر رہے تھے۔ اس موقع پر مرکزی سیکرٹری جنرل طارق بشیر چیمہ، چودھری وجاہت حسین، محمد بشارت راجہ، راجہ ناصر اور ساجد شاہ بھی موجود تھے۔ پیر عباس محمد شاہ نے مسلم لیگی قائدین کو ختم نبوت سے متعلق حکومتی روئیے پر عوام اور مذہبی جماعتوں میں پائی جانے والی بے چینی اور تحفظات سے آگاہ کیا اور اس پر تفصیل سے تبادلہ خیال کیا۔ چودھری شجاعت حسین اور چودھری پرویزالٰہی نے مزید کہا کہ پاکستان مسلم لیگ ختم نبوت کے معاملہ پر دینی حلقوں اور عوامی جذبات کا احترام کرتی ہے اور اس کے جذبات و احساسات بھی وہی ہیں اس لیے وہ ان کے ساتھ ہے۔ انہوں نے کہا کہ حکمران جس طرح ڈان لیکس اور دیگر معاملات پر اپنی بدنیتی کا کھل کر اعتراف کر رہے ہیں وہ اس معاملہ پر اپنی سازش بے نقاب ہونے سے اب تک کیوں خوفزدہ ہیں اور ن لیگ کے رہنما راجہ ظفر الحق کی کمیٹی کی رپورٹ اس لئے شائع نہیں کر رہے کیونکہ اس سے ان کی ختم نبوت کے معاملہ پر دروغ گوئی اور بدنیتی سامنے آ جائے گی۔



کالم



سیریس پاکستان


گائوں کے مولوی صاحب نے کسی چور کو مسجد میں پناہ…

کنفیوز پاکستان

افغانستان میں طالبان حکومت کا مقصد امن تھا‘…

آرتھرپائول

آرتھر پائول امریکن تھا‘ اکائونٹس‘ بجٹ اور آفس…

یونیورسٹی آف نبراسکا

افغان فطرتاً حملے کے ایکسپرٹ ہیں‘ یہ حملہ کریں…

افغانستان

لاہور میں میرے ایک دوست تھے‘ وہ افغانستان سے…

یہ ہے ڈونلڈ ٹرمپ

لیڈی اینا بل ہل کا تعلق امریکی ریاست جارجیا سے…

دنیا کا واحد اسلامی معاشرہ

میں نے چار اکتوبر کو اوساکا سے فوکوشیما جانا…

اوساکا۔ایکسپو

میرے سامنے لکڑی کا ایک طویل رِنگ تھا اور لوگ اس…

سعودی پاکستان معاہدہ

اسرائیل نے 9 ستمبر 2025ء کو دوحہ پر حملہ کر دیا‘…

’’ بکھری ہے میری داستان ‘‘

’’بکھری ہے میری داستان‘‘ محمد اظہارالحق کی…

ایس 400

پاکستان نے 10مئی کی صبح بھارت پر حملہ شروع کیا‘…