ہفتہ‬‮ ، 12 جولائی‬‮ 2025 

کراچی ،کاﺅنٹر ٹیررازم ڈپارٹمنٹ کی کارروائی ،4 دہشت گرد ہلاک

datetime 3  مئی‬‮  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کراچی(نیوزڈیسک )بلدیہ اتحاد ٹاون میں کاونٹر ٹیررازم ڈپارٹمنٹ گارڈن نے قانون نافذ کرنے والے اداروں کی خفیہ اطلاع پر کارروائی کرتے ہوئے کالعدم تحریک طالبان سوات کے 4 مبینہ دہشت گردوں کو ہلاک کر کے اسلحہ، دستی بم اور دھماکا خیز مواد برآمد کرلیا۔تفصیلات کے مطابق کاونٹر ٹیرر ازم ڈپارٹمنٹ گارڈن انسداد دہشت سیل کی ٹیم نے قانون نافذ کرنے والے اداروں کی جانب سے فراہم کی جانے والی خفیہ اطلاع پر بلدیہ ٹاون کے علاقے اتحاد ٹاون میں واقع ایک مکان پر جیسے ہی چھاپہ مارا دہشت گردوں کی جانب سے فائرنگ کر دی گئی تاہم سی ٹی ڈی پولیس کی جانب سے جوابی فائرنگ میں 4 مبینہ دہشت شدید زخمی ہوگئے جنھیں پولیس نے گرفتار کرلیا اور انھیں طبی امداد کے لیے سول اسپتال لیجایا جا رہا تھا کہ وہ راستے میں ہی دم توڑ گئے۔سی ٹی ڈی پولیس نے دعویٰ کیا ہے کہ مارے جانے والے دہشت گردوں کے قبضے سے 2 پستول، دستی بم، ایک کلاشنکوف اور بھاری مقدار میں دھماکا خیز مواد برآمد ہوا ہے جبکہ مارے جانے والے دہشت گردوں کا تعلق کالعدم تحریک طالبان سوات گروپ سے ہے جو کہ شہر میں پولیس و رینجرز پر حملوں، بھتہ خوری اور اغوا برائے تاوان سمیت دیگر سنگین جرائم کی وارداتوں میں ملوث رہے ہیں اور شہر میں کسی بڑی دہشت گردی کی کارروائی کے حوالے سے مذکورہ مکان میں جمع ہوئے تھے جبکہ پولیس کو یہ بھی اطلاع ملی تھی کہ دہشت گردوں میں ٹی ٹی ایس کا کمانڈر بھی موجود ہے جبکہ مقابلے کے دوران 2 دہشت گرد موقع سے فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے۔سی ٹی ڈی پولیس کو مارے جانے والے دہشت گردوں کے گروپ کا تو پتہ چل گیا تاہم ان کے نام معلوم نہیں ہو سکے، پولیس نے ضابطے کی کارروائی کے بعد لاشیں تلاش ورثا کے لیے ایدھی سرد خانے میں رکھوا دی ہیں۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



کان پکڑ لیں


ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…

ساڑھے چار سیکنڈ

نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…

وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)

دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…