اسلام آباد(نیو زڈیسک)ایک قومی اخبا ر کی رپورٹ کے مطابق 10مئی کے بعد کراچی آپریشن کے نئے اور انتہائی سخت مرحلے کا آغاز ہوگا۔گرفتار جرائم پیشہ افراد کے اعترافی بیانات کی روشنی میں بعض مشہہور اور معروف شخصیات کی گرفتاریاں ہوسکتی ہیں ۔ذرائع نے کہا کہ نائن زیرو پر چھاپے میں پکڑے جانے والے سزا یافتہ مجرموں کے اعترافی بیانات میں کچھ معروف شخصیات کے نام سامنے آئے ہیں جو کراچی میں جرائم پیشہ افراد کی سرپرستی کرتے رہے ہیں ۔ذرائع کے مطابق متعلقہ اداروں نے کراچی آپریشن کے اگلے مرحلے کی تیاریاں مکمل کر لی ہیں ۔کئی معروف شخصیات کی آمدورفت اور سرگرمیوں کی مانیٹرنگ بھی کی جا رہی ہے۔