اسلام آباد(نیوز ڈیسک)کل کے قانون کے رکھوالے نے قانون ہاتھ میں لے لیا، ساتھی کی گرفتاری کی کوشش پر ذوالفقار مرزانے بدین میں تھانے پر دھاوا بول دیا۔ بدین میں ڈاکٹر ذوالفقار مرزا کے حمایتی کی گرفتاری کی کوشش کے بعدذوالفقارمرزانے مسلح ساتھیوں کے ہمراہ بازاربندکرادیئے اورتھانہ پہنچ گئے۔ ذوالفقارمرزا نے ڈی ایس پی بدین عبدالقادرسموں سے تھانے میں تلخ کلامی کی اور ڈی ایس پی کی میزکا شیشہ اورموبائل توڑ دیا۔ دوسری جانب پیپلزپارٹی کے کارکن دکانیں بندکرانے کے خلاف سڑکوں پر نکل آئے جس کے بعد شہر میں کشیدگی بڑھ گئی۔