جمعرات‬‮ ، 03 جولائی‬‮ 2025 

بدبخت بیٹوں کے ہاتھوں باپ قتل،ملزمان گرفتار ،اعتراف جرم ،دوران تفتیش سنسنی خیز انکشافات

datetime 15  مئی‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

فیصل آباد/پشاور(سی پی پی )فیصل آباد اور پشاور میں دوالگ الگ واقعات میں بدبخت بیٹوں کے ہاتھوں اپنے باپ قتل،ملزمان کوگرفتار کرلیا گیاجنہوں نے اعتراف جرم بھی کرلیا۔ پولیس کے مطابق صوبہ پنجاب کے صنعتی شہر فیصل آباد میں ڈیڑھ ماہ قبل قتل ہونے والے شخص کا بیٹا ہی اس کا قاتل نکلا، جس نے اقرار جرم بھی کرلیا۔جڑانوالہ کے رہائشی اکرم کو 24 مارچ کو نامعلوم افراد نے فائرنگ کرکے زخمی کر دیا تھا،

جو 5 روز بعد اسپتال میں دم توڑ گیا تھا۔ پولیس نے اس واقعے کی تفتیش کا آغاز کیا، جس کے دوران انکشاف ہوا کہ مقتول کے بیٹے تنویر نے اپنی دوست کو ادھار دیئے گئے 10 ہزار روپے کی واپسی کا تقاضا کرنے پر اپنے باپ کو قتل کیا۔ملزم نے اعتراف جرم کرتے ہوئے بتایا کہ اس نے اپنی دوست کو 10 ہزار روپے دیے تھے جس کا علم ہونے پر اس کے والد نے لڑکی کے گھر جاکر رقم کی واپسی کا تقاضا کردیا۔ملزم کے مطابق اسی بنا پر اس نے فائرنگ کرکے باپ کو زخمی کردیا تھا جو بعد میں دم توڑ گیا۔دوسری جانب صوبہ خیبرپختونخوا کے دارالحکومت پشاور کے علاقے لنڈی ارباب میں ایک بیٹے نے فائرنگ کرکے باپ کو قتل کردیا۔پولیس کے مطابق ملزم قاسم کی عمر 13 سال ہے، جس نے نامعلوم وجوہات کی بنا پر غصے میں آکر فائرنگ کی، جس سے اس کا باپ جاں بحق ہو گیا۔ملزم کو اسلحہ سمیت گرفتار کرکے تفتیش شروع کر دی گئی۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



وائے می ناٹ


میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…

2200سال بعد

شیان بیجنگ سے ایک ہزار اسی کلومیٹر کے فاصلے پر…

ٹیرا کوٹا واریئرز

اس کا نام چن شی ہونگ تھا اوروہ تیرہ سال کی عمر…