اسلام آباد(نیوز ڈیسک)نیپال فوج کے سربراہ جنرل گورشمشیر رانا نے نیپال کے ضلع بخت پور میں قائم پاک فوج کے امدادی کیمپ کا دورہ کیا ہے جس میں پاکستان کی امدادی کارروائیوں کا جائزہ لیا اور ریسکیو اہلکاروں سے بات چیت کی ہے ۔میڈیا رپورٹس کے مطابق اتوار کے روز نیپال کے آرمی چیف جنرل گورشمشیر رانا نے نیپال کے ضلع بخت پور میں قائم پاکستانی امدادی کیمپ کا دورہ کیا ہے اور ڈاکٹروں ، ریسکیو اہلکاروں اور امدادی کارروائیوں پر مامور فوجی اہلکاروں سے ملاقات کی ہے اور تفصیلی بات چیت کی ہے اس موقع پر آرمی چیف نے امدادی کارروائیوں کا جائزہ لیا اور پاکستان کے امدادی کاموں کو خود سراہا ہے آرمی چیف کے دورے کے موقع پر پاکستان کے ریسکیو اہلکاروں نے ان کو امدادی کاموں کی بریفنگ دی ہے اور پاکستان کیمپ میں پیدا ہونے والے بچوں کے اور ان کے نام سے بھی آرمی چیف کو آگاہ کیا ہے جن کا نام پاکستان کے صوبوں کے نام پر رکھا گیا ہے جس پر آرمی چیف نے خوشی کا اظہار کیا ہے ۔