دشمن فرقہ واریت کو ہوا دینا چاہتے ہیں باہمی اتحاد و اتفاق پر پہرا دینا ہو گا،امام کعبہ

3  مئی‬‮  2015

اسلام آباد (نیوز ڈیسک) امام کعبہ ڈاکٹر شیخ خالد بن عزیز الغامدی نے کہا ہے کہ دشمن فرقہ واریت کو ہوا دینا چاہتے ہیں باہمی اتحاد و اتفاق پر پہرا دینا ہو گا ۔ مسجد الحرام میں لاکھوں مسلمانوں کی امامت کے وقت کی کیفیات الفاظ میں بیان کرنا ممکن نہیں ۔ ایک انٹرویو میں امام کعبہ کا کہنا ہے کہ پاکستان میں میرا استقبال پاکستان میں حرمین الشریفین سے مسلمانوں کی محبت کا جیتا جاگتا ثبوت ہے ۔کشمیر اور فلسطین کے لوگ اپنی آزادی کی جنگ لڑ رہے ہیں جن کی مدد کرنا اچھی بات ہے ۔ ہمیں چاہئے کہ ہم اسلام کے اصولوں کے مطابق اتحاد و اتفاق سے زندگی گزاریں ۔ ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہاکہ فرقہ وارانہ چپقلش ایک نئی چیز ہے پہلے اس کا وجود نہیں تھا ۔ بعض معمولی اختلافات کے باوجود مسلمانوں میں محبت ، رحم اور یکجہتی کے عناصر غالب تھے ۔ سب مسلمان علماءتفریق کے مخالف ہیں ۔ تعصف کسی بھی طور درست نہیں ۔ انہوں نے کہا کہ سعودی حکومت اور عوام کے مابین مثالی تعلق قائم ہیں سعودی عوام حکومت سے محبت کرتے ہیں یہی مضبوط رشتہ اور ہم آہنگی سعودی عرب کو دشمنوں کی جانب سے لاحق خطرات سے بچائے ہوئے ہے ۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



میزبان اور مہمان


یہ برسوں پرانی بات ہے‘ میں اسلام آباد میں کسی…

رِٹ آف دی سٹیٹ

ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…