مقبوضہ بیت المقدس(این این آئی)فلسطینی صدر محمود عباس کے ترجمان نے کہا ہے کہ یروشلم ( مقبوضہ بیت المقدس ) میں امریکی سفارت خانہ کھلنے سے خطے میں عدم استحکام پیدا ہوگا اور تشدد آمیز واقعات کو مہمیز ملے گی،غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق گزشتہ روز فلسطینی صدر محمود عباس
کے ترجمان نے ایک بیان میں کہا کہ یروشلم ( مقبوضہ بیت المقدس ) میں امریکی سفارت خانہ کھلنے سے خطے میں عدم استحکام پیدا ہوگا اور تشدد آمیز واقعات کو مہمیز ملے گی۔ترجمان نے کہا کہ اس اقدام کے بعد امریکا اب مشرقِ وسطیٰ میں امن عمل میں ثالث کار کا کردار ادا کرنے کے قابل نہیں رہا ہے۔