منگل‬‮ ، 21 جنوری‬‮ 2025 

ڈبلن ٹیسٹ، پاکستانی ٹیم نے ٹیسٹ کرکٹ کی 141سالہ تاریخ بدل ڈالی

datetime 14  مئی‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ڈبلن،لاہور (آن لائن) پاکستان کرکٹ ٹیم نے ڈبلن میں کھیلے جارہے آئرش تاریخ کے پہلے ٹیسٹ میں نئی تاریخ رقم کردی ہے، جس نے وہ اعزاز پالیاہے جو آج تک کسی اور ٹیم کے حصے میں نہیں آیاتھا۔۔پاکستان نے اپنی پہلی اننگز 9وکٹوں کے نقصان پر 310رنزپر ڈکلیئرکی تو وہ اپنی تاریخ کا پہلا ٹیسٹ کھیلنے والی کسی بھی ٹیم کے خلاف پہلی ہی اننگز ڈیکلیئرکرنے والی پہلی ٹیم بن گئی،اس سے قبل ٹیسٹ کرکٹ کی 141سالہ تاریخ میں ایسا کبھی نہیں ہوسکاتھا۔

آئرش ٹیم نے اس میچ میں پاکستان کو 310رنزبنانے کا موقع دیا جو کسی بھی ٹیم کی جانب سے اپنی پہلی ہی بولنگ اننگزمیں دئیے گئے چوتھے زیادہ رنزہیں۔اس بدترین ریکارڈ میں بھارتی ٹیم سب سے آگے ہے جس نے 1992ء4 میں اپنی تاریخ کی پہلی ٹیسٹ اننگزکھیلنے والی زمبابوے کی ٹیم کو 429رنزبنانے کا موقع دیاتھا۔۔پاکستان ٹیم نے ڈبلن ٹیسٹ کے تیسرے روز شاداب خان، فہیم اشرف اور محمد عامر کے آؤٹ ہوجانے کے بعد اننگز ڈیکلیئرڈ کی تو پاکستان کا سکور9وکٹوں کے نقصان پر 310رنز تھا۔کیریئرکا پہلا ٹیسٹ میچ کھیلنے والے آل راؤنڈر فہیم اشرف 83رنز بناکر پاکستانی اننگزکے ٹاپ سکورررہے۔اسد شفیق نے 62اور شاداب خان نے 55رنزکی نمایاں اننگز کھیلیں۔آئرلینڈکی جانب سے مرتاغ نے چار،تھامپسن نے تین جبکہ بوئڈرینکن نے دو وکٹیں حاصل کیں۔جوابی اننگزمیں آئرلینڈ کی ٹیم اپنی پہلی اننگز میں محض 130رنز بناکر پوولین لوٹ گئی تھی ،،پاکستان کے لیے عباس نے 4،شاداب نے 3،عامر نے دو اور فہیم اشرف نے ایک وکٹ لی تھی۔۔پاکستان اور آئرلینڈ کے درمیان کھیلے جارہے پہلے ٹیسٹ میچ کا پہلا دن بارش کی نذر ہوگیاتھا جب کہ دوسرے دن کے کھیل کا بھی ایک حصہ کم روشنی کے سبب ضائع ہواتھا۔ پاکستان کرکٹ ٹیم نے ڈبلن میں کھیلے جارہے آئرش تاریخ کے پہلے ٹیسٹ میں نئی تاریخ رقم کردی ہے، جس نے وہ اعزاز پالیاہے جو آج تک کسی اور ٹیم کے حصے میں نہیں آیاتھا۔۔پاکستان نے اپنی پہلی اننگز 9وکٹوں کے نقصان پر 310رنزپر ڈکلیئرکی تو وہ اپنی تاریخ کا پہلا ٹیسٹ کھیلنے والی کسی بھی ٹیم کے خلاف پہلی ہی اننگز ڈیکلیئرکرنے والی پہلی ٹیم بن گئی

موضوعات:



کالم



ریکوڈک میں ایک دن


بلوچی زبان میں ریک ریتلی مٹی کو کہتے ہیں اور ڈک…

خود کو کبھی سیلف میڈنہ کہیں

’’اس کی وجہ تکبر ہے‘ ہر کام یاب انسان اپنی کام…

20 جنوری کے بعد

کل صاحب کے ساتھ طویل عرصے بعد ملاقات ہوئی‘ صاحب…

افغانستان کے حالات

آپ اگر ہزار سال پیچھے چلے جائیں تو سنٹرل ایشیا…

پہلے درویش کا قصہ

پہلا درویش سیدھا ہوا اور بولا ’’میں دفتر میں…

آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے

پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…