جمعہ‬‮ ، 20 مارچ‬‮ 2026 

بیٹی باپ سے بھی دو ہاتھ آگے نکل گئی۔۔ ’’پاکستانی غیر ریاستی عناصرموجود نہیں تو پاک فوج نے آپریشن ضرب عضب کس کے خلاف کیا تھا؟‘‘ مریم نوازنے یہ بات کہی تو نواز شریف نے پھر سب کے سامنے صاحبزادی کے ساتھ کیا سلوک کر ڈالا؟میڈیا ہکا بکا رہ گیا

datetime 14  مئی‬‮  2018 |

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)نواز شریف کے متنازعہ انٹرویو کے بعد پاک فوج کی تجویز پر قومی سلامتی کمیٹی کا اجلاس آج وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کی زیر صدارت اسلام آباد میں منعقد ہواجس میں چیف آف سٹاف کمیٹی سمیت تینوں مسلح افواج کے سربراہاں اور خفیہ ایجنسیوں کے افسران سمیت وزیر برائے دفاع و خارجہ خرم دستگیر شریک ہوئے ۔ قومی سلامتی کمیٹی میں نواز شریف

کے ممبئی حملوں سے متعلق متنازعہ انٹرویو پر غوو حوض کیا گیا۔ قومی سلامتی کمیٹی نے اپنے اعلامیہ میں نواز شریف کےانٹرویو کو مسترد کرتے ہوئے اسے گمراہ کن اور من گھڑت قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ ممبئی حملوں کی تحقیقات بھارت کی وجہ سے منطقی انجام تک نہ پہنچ سکیں جس کی وجہ سے مقدمہ زیر التوا رہا۔ اپنے متنازعہ انٹرویو کے حوالے سے آج جب نواز شریف احتساب عدالت میں پیش ہوئے تو بی بی سی اردو سروس کی رپورٹ کے مطابق نواز شریف نے انگریزی روزنامے ڈان میں شائع ہونے والے اپنے انٹرویو پر شروع ہونے والے تنازعے کے بارے میں بات کرتے ہوئے کہا ہے کہ انھوں نے اس انٹرویو میں ’کون سی غلط بات کی ہے‘ اور وہ حق بات کرتے رہیں گے۔اسلام آباد میں احتساب عدالت کے باہر میڈیا سے بات چیت میں نواز شریف نے کہا کہ ’ذرا ڈان اخبار پڑھیں اور پہلے یہ بتایا جائے کہ میں نے کہا کیا ہے؟نواز شریف نے ڈان اخبار کی خبر پڑھ کر سنائی اور کہا کہ اس میں کون سی غلط بات ہے؟ڈان میں شائع ہونے والے انٹرویو کے مطابق نواز شریف نے کہا تھا کہ ‘عسکری تنظیمیں فعال ہیں۔ انھیں غیرریاستی عناصر کہا جاتا ہے، کیا ہم انھیں اجازت دے سکتے ہیں کہ وہ سرحد پار جا کر ممبئی میں 150 لوگوں کا قتل کریں؟‘پیر کو احتساب عدالت کے باہر میڈیا سے بات چیت میں نواز شریف نے کہا کہ دہشت گردی کے خاتمے کے لیے ہم نے قربانیاں دی ہیں

لیکن دنیا ہمارے بات ماننے کو کیوں تیار نہیں ہے۔نان سٹیٹ ایکٹر سے متعلق بیان کے بارے میں پوچھے گئے سوال کے جواب میں مریم نواز نے جواب دیتے ہوئے کہا کہ ’پھر آپ نے ضربِ عضب کن کے خلاف کیا تھا۔؟ایسے میں نواز شریف نے مریم نواز کو جواب دینے سے منع کیا اور کہا کہ ’آپ نہ بولیں۔‘نواز شریف کے ساتھ عدالت میں پیشی پر اُن کی بیٹی مریم نواز بھی موجود تھیںنواز شریف

نے کہا کہ ایک ایسے شخص کو غدار کہا جا رہا ہے، جس نے ملک کو اندھیروں سے نکالا اور ملک کو ایٹمی طاقت بنایا۔انھوں نے سابق آمر پرویز مشرف کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ جس نے آئین توڑا، ججوں کو نکالا، بارہ مئی کا سانحہ کروایا اور اُسے محبِ وطن قرار دیا جا رہے۔ نواز شریف نے واضح کیا کہ وہ وہ حق بات کرتے رہیں گے چاہے انھیں کچھ سہنا پڑے۔اس سے پہلے

پاکستان مسلم لیگ نون کے ایک ترجمان کی جانب سے جاری کردہ بیان میں کہا گیا ہےکہ انڈین میڈیا نواز شریف کے بیان کو غلط انداز سے پیش کر رہا ہے اور پاکستانی میڈیا حقائق جانے بغیر انڈیا کے پراپیگنڈے کا شکار ہے۔یاد رہے کہ گذشتہ روز آئی ایس پی آر کے ڈائریکٹر جنرل میجر جنرل آصف غفور کی جانب سے جاری کیے گئے ایک بیان میں پاکستانی فوج نے وزیر اعظم کو قومی سلامتی کونسل کے اجلاس کی تجویز دی ہے۔بیان میں کہا گیا تھا کہ اجلاس بلانے کا مقصد ممبئی واقعے کے حوالے سے ‘گمراہ کن میڈیا بیان پر بات چیت کرنا ہے۔



کالم



مذہب کی جنگ(پانچواں حصہ)


برطانیہ نے دوسری جنگ عظیم کے بعد دنیا میں دو خطے…

مذہب کی جنگ(چوتھا حصہ)

یہودیوں اور مسلمانوں کے درمیان اختلاف واقعہ…

مذہب کی جنگ(تیسرا حصہ)

بخت نصر نے 586 قبل مسیح میں یروشلم پر حملہ کر کے…

مذہب کی جنگ(دوسرا حصہ)

بنی اسرائیل نے فلسطین واپسی کے بعد یہودا قبیلے…

مذہب کی جنگ

رچرڈ نکسن امریکا کے 37ویں صدر تھے‘ یہ بھی ڈونلڈ…

اینڈ آف مسلم ورلڈ

ہمیں ایران امریکا جنگ کے نتیجے کو سمجھنے کے لیے…

عربوں کا کیا قصورہے؟

ایف 35 دنیا کا مضبوط اور مہلک ترین فائٹر جیٹ ہے‘…

اختتام کا آغاز

’’ہمارے پاس صرف 35 سال ہیں‘ ہم ان میں جتنا جی…

امانت خان شیرازی

بادشاہ اس وقت برہان پور میں تھا‘ مغل دور میں…

ہائوس آف شریف

جنرل غلام جیلانی نے جنرل ضیاء الحق کو آرمی چیف…

نواز شریف کی سیاست میں انٹری

لارنس گارڈن کے کرکٹ گرائونڈ میں میچ چل رہا تھا‘…