جمعہ‬‮ ، 20 مارچ‬‮ 2026 

اسلامی دنیا کا وہ واحد ملک جس سے امریکا اور اسرائیل کو بڑا خطرہ ہے، یہودیوں نے خود اعتراف کر لیا

datetime 14  مئی‬‮  2018 |

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)اسلامی دنیا کا وہ واحد ملک جس سے امریکا اور اسرائیل کو بڑا خطرہ ہے، یہودیوں نے خود اعتراف کر لیا۔اسرائیلی وزارت دفاع نے انکشاف کیا ہے کہ اسرائیلی انٹیلی جنس نے حال ہی میں پتہ چلایا ہے کہ ایران شمالی اسرائیل پر میزائل حملے کی تیاریاں کر رہا ہے۔ یہ تیاری شام میں پے درپے حملوںبالخصوص حمص کے قریب التیفور کے ہوائی اڈے کو نشانہ بنائے جانے

کا جواب دینے کے لیے کی جا رہی ہے۔العربیہ ڈاٹ نیٹ کی رپورٹ کے مطابق اِفشا ہونے والی معلومات کے مطابق ایران کی القدس فورس نے ایران کے زیر انتظام ملیشیائوں اور حزب اللہ کے ارکان پر مشتمل میزائل یونٹس قائم کیے ہیں تا کہ تہران کو براہ راست الزامات کی زد میں آنے سے روکا جا سکے۔ ان یونٹس کو میزائلوں کا ایک حصّہ حوالے کر دیا گیا ہے جب کہ دیگر حصّے آئندہ دنوں میں شام پہنچا دیے جائیں گے۔شامی اراضی سے ہونے والے متوقع میزائل حملوں میں اسرائیل کے شمال میں عسکری اڈوں کو نشانہ بنایا جائے گا۔ ان حملوں کا اصلی وقت لبنانی انتخابات گزرنے کے 24 گھنٹے بعد تھا تا کہ اسرائیل کو یک دم چونکا دیا جائے۔اتوار کے روز سکیورٹی کابینہ کے اجلاس میں اسرائیلی فوج نے باور کرایا کہ وہ دو طریقوں پر میزائل حملوں کے امکان کا مقابلہ کرنے کی تیاری کر رہی ہے۔ ان میں فضائی دفاعی نظام کی تنصیب اور شمالی اسرائیل میں میزائلوں کو فضا میں تباہ کرنا ہے۔واضح رہے کہ آیت اللہ احمد خاتمی نے سخت الفاظ میں کہا ہے کہ ایران اسرائیل کے ہائفہ اور تل ابیب شہروں کی اینٹ سے اینٹ بجا نے کی صلاحیت رکھتا ہے، اسرائیل کوئی احمقانہ حرکت کرنے سے گریز کرے،ایران اپنی فوجی استعداد کو مزید تقویت دے گا۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق احمد خاتمی نے کہا ہے کہ اسرائیل سمیت مغربی ممالک کے خلاف سخت گیر الفاظ استعمال کیے۔ایرانی ماہرین کونسل کے ر

کن آیت اللہ احمد خاتمی کا کہنا ہے کہ اگر اسرائیل نے ان کے ملک کے خلاف کوئی احمقانہ حرکت کی تو ہم ہائفہ اور تل ابیب کی اینٹ سے اینٹ بجا دیں گے۔احمد خاتمی خطبہ جمعہ کے دوران اسرائیل سمیت مغربی ممالک کے خلاف سخت گیر الفاظ استعمال کیے۔ایران کے جوہری معاہدے کے فریق یورپی ممالک پر اعتبار نہ کرنے کی ضرورت پر زور دینے والے خاتمی نے بتایا کہ

امریکہ کچھ زیادہ نہیں کر سکتا۔ یہ ہمیشہ ایرانی انتظامیہ کو ختم کرنے کے درپے رہتا ہے۔ ہم یورپ کے دیگر فریق ممالک پر بھی بھروسہ نہیں کرتے۔ ایران کے دشمنوں پر اعتبار نہیں کیا جا سکتا۔ماہرین کونسل کے سینیئر ترین ارکان میں سے خاتمی نے کہا کہ مغربی ممالک کے دباؤ کے باوجود اگر اسرائیل نے کوئی احمقانہ حرکت کی تو ہم اس کو سخت جواب دیں گے، ایران اپنی فوجی استعداد

کو مزید تقویت دے گا۔احمد خاتمی خطبہ جمعہ کے دوران اسرائیل سمیت مغربی ممالک کے خلاف سخت گیر الفاظ استعمال کیے۔ایران کے جوہری معاہدے کے فریق یورپی ممالک پر اعتبار نہ کرنے کی ضرورت پر زور دینے والے خاتمی نے بتایا کہ امریکہ کچھ زیادہ نہیں کر سکتا۔

یہ ہمیشہ ایرانی انتظامیہ کو ختم کرنے کے درپے رہتا ہے۔ ہم یورپ کے دیگر فریق ممالک پر بھی بھروسہ نہیں کرتے۔ ایران کے دشمنوں پر اعتبار نہیں کیا جا سکتا۔ماہرین کونسل کے سینیئر ترین ارکان میں سے خاتمی نے کہا کہ مغربی ممالک کے دباؤ کے باوجود اگر اسرائیل نے کوئی احمقانہ حرکت کی تو ہم اس کو سخت جواب دیں گے، ایران اپنی فوجی استعداد کو مزید تقویت دے گا۔



کالم



مذہب کی جنگ(پانچواں حصہ)


برطانیہ نے دوسری جنگ عظیم کے بعد دنیا میں دو خطے…

مذہب کی جنگ(چوتھا حصہ)

یہودیوں اور مسلمانوں کے درمیان اختلاف واقعہ…

مذہب کی جنگ(تیسرا حصہ)

بخت نصر نے 586 قبل مسیح میں یروشلم پر حملہ کر کے…

مذہب کی جنگ(دوسرا حصہ)

بنی اسرائیل نے فلسطین واپسی کے بعد یہودا قبیلے…

مذہب کی جنگ

رچرڈ نکسن امریکا کے 37ویں صدر تھے‘ یہ بھی ڈونلڈ…

اینڈ آف مسلم ورلڈ

ہمیں ایران امریکا جنگ کے نتیجے کو سمجھنے کے لیے…

عربوں کا کیا قصورہے؟

ایف 35 دنیا کا مضبوط اور مہلک ترین فائٹر جیٹ ہے‘…

اختتام کا آغاز

’’ہمارے پاس صرف 35 سال ہیں‘ ہم ان میں جتنا جی…

امانت خان شیرازی

بادشاہ اس وقت برہان پور میں تھا‘ مغل دور میں…

ہائوس آف شریف

جنرل غلام جیلانی نے جنرل ضیاء الحق کو آرمی چیف…

نواز شریف کی سیاست میں انٹری

لارنس گارڈن کے کرکٹ گرائونڈ میں میچ چل رہا تھا‘…