منگل‬‮ ، 05 ‬‮نومبر‬‮ 2024 

امریکہ ، اسرائیل اور بھارت کو بڑا جھٹکا۔۔دنیا میں دوبارہ ابھرتی سپرپاور روس نے پاکستان بارے کیادھماکہ خیز اعلان کر دیا؟جہازوں سے لیکر کیا، کیا چیز دینےکیلئے تیار ہے؟ایسی خبر کہ پاکستانی خوشی سے جھوم اٹھیں گے

datetime 14  مئی‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد،ماسکو (مانیٹرنگ ڈیسک)پاکستان اور روس کے تعلقات کے حوالے سے دونوں ممالک نے ہفتے کے روز سفارتی تعلقات کی 70ویں سالگرہ منائی۔ پاک روس سفارتی تعلقات کی سالگرہ اور روس کے قومی دن کی تقریب کا انعقاد روس کے سفارتخانے نے کیا تھا جس میں وزیر دفاع و خارجہ خرم دستگیر مہمان خصوصی تھے۔ اس موقع پر روسی سفیر الیکسی دیدوف نے استقبالیہ تقریب سے

خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پاک روس تعلقات درست سمت میں گامزن ہیں،جبکہ ملٹری ٹو ملٹری، دفاع، اقتصادی اور تجارتی روابط تیزی سے مستحکم ہورہے ہیں،آنے والے دنوں میں باہمی تعاون میں بھی مزیداضافہ ہوگا۔روسی سفیر نے دونوں ملکوں کے مابین تعلقات میں مثبت پیش رفت پر اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے کہاکہ روس پاکستان کیساتھ ملٹری ٹوملٹری،دفاع اورتجارت سمیت دیگرشعبوں میں تعاون کو مزید فروغ دینے کا خواہاں ہے۔انہوں نے کہا کہ اقتصادی تعلقات کے حوالے سے چیلنجز درپیش ہیں،تجارتی حجم یقیناً دسیاب مواقع سے ہم آہنگ نہیں،زمینی فاصلے اورسوویت دورسے متعلقہ مالیاتی اقدامات سمیت بعض عوامل نے ہمارے تعلقات کو متاثر کیا،تاہم اقتصادی شعبے میں بے پناہ مواقع موجود ہیں۔الیکسی دیدوف نے کہا کہ روسی کاروباری حلقے توانائی، ریلوے، ٹیلی مواصلات اورآئی ٹی کے شعبوں میں باہمی مفادپرمبنی منصوبوں پرعمل درآمدکیلیے تیارہیں۔ روس نے آف شورگیس پائپ لائن،تیل صاف کرنے کے کارخانوں کے قیام،خام تیل اورتیل کی مصنوعات کی سپلائی،وسائل کی تلاش،اسٹیل انڈسٹری،ایئر ونیوی گیشن سسٹم، ڈیجیٹل ٹی وی،کےفروغ، ایئر کرافٹس،ریل کار، ٹرکوں ،میڈیکل اورزرعی آلات،پانی اور صفائی کی سہولتوں، جدیدآئی ٹی اورفارماسیوٹیکل مصنوعات کی شعبوں میں تعاون بڑھانے کیلیے متعدد تجاویز دی ہیں۔روسی سفیر نے کہاکہ سرد جنگ کے باعث

دونوں ملکوں کے درمیان تعلقات میں اتارچڑھاؤ آئے،تاہم90 کی دہائی میں سوویت یونین کے خاتمے کے بعدتعلقات کے نئے دور کاآغاز ہوا،گزشتہ چند سال کے دوران پاک روس دوطرفہ تجارت550 ملین ڈالر سالانہ سے بڑھ گئی،تاہم اس میں مزید اضافے کی گنجائش موجود ہے۔

موضوعات:



کالم



دوبئی کاپاکستان کے نام پیغام


شیخ محمد بن راشد المختوم نے جب دوبئی ڈویلپ کرنا…

آرٹ آف لیونگ

’’ہمارے دادا ہمیں سیب کے باغ میں لے جاتے تھے‘…

عمران خان ہماری جان

’’آپ ہمارے خان کے خلاف کیوں ہیں؟‘‘ وہ مسکرا…

عزت کو ترستا ہوا معاشرہ

اسلام آباد میں کرسٹیز کیفے کے نام سے ڈونٹس شاپ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

ملک کا واحد سیاست دان

میاں نواز شریف 2018ء کے الیکشن کے بعد خاموش ہو کر…

گیم آف تھرونز

گیم آف تھرونز دنیا میں سب سے زیادہ دیکھی جانے…

فیک نیوز انڈسٹری

یہ جون 2023ء کی بات ہے‘ جنرل قمر جاوید باجوہ فرانس…

دس پندرہ منٹ چاہییں

سلطان زید بن النہیان یو اے ای کے حکمران تھے‘…

عقل کا پردہ

روئیداد خان پاکستان کے ٹاپ بیوروکریٹ تھے‘ مردان…

وہ دس دن

وہ ایک تبدیل شدہ انسان تھا‘ میں اس سے پندرہ سال…