جمعہ‬‮ ، 02 اکتوبر‬‮ 2026 

نوازشریف کے متنازعہ بیان نے مسلم لیگ ن کو بطور پارٹی زمین بوس کردیا ، وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کیلئے بھی مشکلات کھڑی ہو گئیں ،شدید ترین ردعمل سامنے آگیا

datetime 13  مئی‬‮  2018 |

اسلام آباد(نیوز ڈیسک) نوازشریف کی جانب سے ممبئی حملوں پر بیان نے مسلم لیگ ن کو بطور پارٹی زمین بوس کردیا ہے، وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کیلئے بھی مشکلات کھڑی ہو گئیں ،سیاسی جماعتوں کی طرف سے وزیر اعظم سے مذمتی بیان جاری کرنے یا پھر عہدسے سے مستعفی ہونے کا مطالبہ کیا جاسکتاہے ۔

معتبر ذرائع سے معلوم ہوا ہے کہ نوازشریف نے ممبئی حملوں پر بیان دیکر ملک وقوم کی ساکھ کو شدید ترین متاثر کیا ہے اور ان کا ایسا بیان غداری وطن کے زمرے میں آتا ہے،نوازشریف کے بیان پر ملک کی تمام پارٹیوں نے تو مذمت کی تاہم حکومت نے کوئی رد عمل نہیں دیا ہے۔وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے گزشتہ روز لاہور میں ایک ملاقات بھی کی اور پارٹی اور حکومتی سطح پر آنے والے مشکل حالات پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔لیگی ذرائع کے مطابق وزیراعلیٰ پنجاب شہبازشریف بھی نوازشریف کے ایسے بیان پر شدید مضطرب دکھائی دئیے اور ممکن ہے کہ وہ بہت جلد نوازشریف سے ملاقات کرکے سخت ترین مؤقف بھی اپنائیں،تاہم وزیراعظم کی طرف سے نوازشریف کے بیان پر ردعمل بارے میں سیاسی جماعتیں انتظار میں ہیں اور پی ٹی آئی،پی پی پی سمیت دیگر جماعتوں کے پلیٹ فارم سے آج بروز پیر وزیراعظم شاہد خاقان عباسی سے مطالبہ کیا جائے گا کہ وہ نوازشریف کے انٹرویو کی مذمت کریں یا اپنے عہدہ سے مستعفی ہوجائیں نوازشریف کی جانب سے ممبئی حملوں پر بیان نے مسلم لیگ ن کو بطور پارٹی زمین بوس کردیا ہے، وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کیلئے بھی مشکلات کھڑی ہو گئیں ،سیاسی جماعتوں کی طرف سے وزیر اعظم سے مذمتی بیان جاری کرنے یا پھر عہدسے سے مستعفی ہونے کا مطالبہ کیا جاسکتاہے ۔معتبر ذرائع سے معلوم ہوا ہے کہ نوازشریف نے ممبئی حملوں پر بیان دیکر ملک وقوم کی ساکھ کو شدید ترین متاثر کیا ہے اور ان کا ایسا بیان غداری وطن کے زمرے میں آتا ہے

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



بلوچستان ڈوب رہا ہے(ساتواں حصہ)


نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(چھٹا حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(پانچواں حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(چوتھا حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(تیسرا حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(دوسرا حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

صرف ایک شخص کے لیے

کانا ہراڈا (Kana Harada) کی عمر اس وقت سولہ سال تھی‘…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(آخری حصہ)

ہمارے زمانے میں معاشرہ لبرل تھا‘ لوگوں میں برداشت…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(سترہواں حصہ)

ہماری گلی میں شراب کی دکان تھی‘ وہ چھوٹی سی تنگ…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(سولہواں حصہ)

لالہ موسیٰ شہر میں ایک سرکاری اور تین پرائیویٹ…