جمعہ‬‮ ، 19 جون‬‮ 2026 

نواز شریف نے انٹرویو دے کر اپنی اور پارٹی کی مشکلات بڑھادیں، وزیراعظم نے قومی سلامتی کمیٹی کا اجلاس نہ بلایا تو پاک فوج کیا کرے گی؟تشویشناک دعویٰ کردیاگیا

datetime 13  مئی‬‮  2018 |

اسلام آباد (نیوز ڈیسک) قومی سلامتی کے مقتدر اداروں نے ممبئی حملوں سے متعلق سابق وزیراعظم نوازشریف کے متنازعہ انٹرویو پر گہری تشویش کا اظہار کرتے ہوئے فوری طور پر قومی سلامتی کمیٹی کا اجلاس بلانے کا مطالبہ کردیا ہے۔ذرائع کا کہنا ہے کہ قومی سلامتی کمیٹی کے سیکرٹریٹ نے اس حوالے سے وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کو آگاہ بھی کردیا ہے اور کمیٹی کا اجلاس ایک دو دن میں متوقع بھی ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ مقتدر ادارے حیران ہیں کہ نواز شریف نے اس متنازعہ انٹرویو کی وضاحت دو دن گزرنے کے باوجود بھی نہیں کی اور اس انٹرویو کے لیے انہوں نے ڈان لیکس کے مرکزی کردار سرل المیڈا کا ہی انتخاب کیا ۔ذرائع نے مزید انکشاف کیا کہ سرل المیڈا کے زریعے ممبئی حملوں سے متعلق نوازشریف کے انٹر ویو کا فیصلہ مریم نواز اور پرویز رشید کی مشاورت سے ہوا اور ان دونوں پر ڈان لیکس کے حوالے سے سنگین الزامات بھی لگے تھے سرل المیڈا کو ملتان ائیر پورٹ پر خصوصی انٹر ی پاس جاری کیا گیا اس کے لیے مشیر ہوا بازی سردار مہتاب کے پی ایس او نے خصوصی طور پر اجازت نامہ جاری کیا اور انٹرویو لیا بھی ملتان ائیر پورٹ ہی گیا ۔ذرائع کا کہنا ہے کہ وزیراعظم شاہد خاقان عباسی سمیت ان کی پوری حکومت کے علم میں بھی نہیں تھا کہ نواز شریف اس طرح کا انٹرویو دے کر اپنے اور پارٹی کے لیے مشکلات بڑھا دینگے اسی لیے اس معاملے پر کوئی حکومتی وزیر بولنے کو تیار نہیں ہے ۔ ذر ائع کہنا ہے کہ قومی سلامتی کے اداروں نے نوازشریف کے انٹرویو کو ملک دشمن قوتوں کے ہاتھوں کھیلنے کے تناظر میں لیا ہے اور ان کے خلاف بھی اسی طرح کے اقدامات کا مطالبہ کیا جائے گا جس طرح کی پابندی الطاف حسین پر لگی تھی جبکہ دوسری طرف میانوالی اور سرگودھا سمیت کئی شہروں میں نواز شریف کے خلاف مقدمہ کے اندراج کی درخواستیں دیدی گئی ہیں۔قومی سلامتی کے اداروں نے نوازشریف کے

اس بیان کو پاکستان کی سلامتی اور بھارت کے حوالے سے پاکستان کے نقطہء نظر کو کمزور کرنے کے تناظر میں دیکھا ہے اور اس معاملے کو ایسے ہی نہیں جانے دیا جائے گا اگر وزیراعظم نے اس معاملے پر قومی سلامتی کمیٹی کا اجلاس نہ بلایا تو پاک فوج کی جانب سے اس انٹرویو پر رد عمل آنے کا امکان ہے ۔دوسری طرف سلامتی کے اداروں نے ممبئی حملوں سے متعلق سابق وزیر داخلہ چوہدری نثار علی خان کے بیان پر اطمینان ظاہر کیا ہے جس میں تمام تر صورت حال کو واضح کیا گیا ہے ۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



فلم میں بھی ہارنے سے انکار


یہ تبلیسی شہر تھا‘ اکتوبر کی 8 تاریخ تھی اور سن…

Pale Blue Dot

کارل ایڈورڈ سیگن (Carl Edward Sagan) خلانورد اور پلانٹری…

نصیب کی مکھی

ٹومی فلیٹ ووڈ (Tommy Fleetwood) دنیا کا مشہور گالفر ہے‘…

8 بجے تک

میرا جم میرے گھر سے پانچ منٹ کی دوری پر ہے‘ میں…

ریو سیکریٹو

دریا کا پانی صاف اور شفاف تھا‘ مایا لوگ یہ پانی…

تلوم اور تلوم سے آگے

ہم کوبا سے واپسی پر تلوم (Talum) رکے‘ یہ مایا تہذیب…

کوبا مایان

کوبا مایان (Coba Mayan) ہماری پہلی منزل تھا‘ کین کون…

کین کون میں چار دن

کین کون میکسیکو کا اہم ترین سیاحتی شہر ہے‘ یہ…

لکڑی کا تختہ

خوش قسمتی اور بدقسمتی میں لکڑی اور لوہے جیسا…

اللہ سے خوش قسمتی مانگو

’’علم کے ساتھ مقدر بھی چاہیے‘ تم خوش قسمتی کی…

’’پیٹر تم دس دن کہاں غائب رہے‘‘

کیلیفورنیا کے اس نرسنگ سکول کا پرچہ بہت دل چسپ…