لاہور(نیوز ڈیسک) آئرلینڈ کی تاریخ کے اولین ٹیسٹ میچ میں پاکستان ٹیم میدان میں موجود ہے مگر اس کے سوئیٹر پر روایتی گرین کلر موجود نہیں ہے جس پر کرکٹ حلقوں میں چہ میگوئیاں ہورہی ہیں۔پاکستانی صحافیوں کی جانب سے سوشل میڈیا پر اس بات کو موضوع بحث بنائے جانے کے بعد اب سابق کپتان اور ممتاز کمنٹیٹر وسیم اکرم نے
سوال کر ڈالاہے کہ پاکستان کرکٹ ٹیم کی ٹیسٹ یونیفارم سے آخر گرین شرٹ کیوں ختم کردیا گیاہے۔پی سی بی اور اس کی مینجمنٹ کی جانب سے اگرچہ تاحال اس بارے میں کوئی وضاحت سامنے نہیں آئی ہے لیکن کہاجارہاہے کہ اس حوالے سے بورڈنے نوٹس لے لیاہے۔دوسری جانب، کچھ لوگوں کا خیال ہے کہ چونکہ پاکستان اور آئرلینڈکے سوئیٹرزکا رنگ(گرین)ایک جیساہی ہے۔اس لئے مہمان ٹیم کی ٹیسٹ کٹ سے گرین کلر ختم کیا گیاہے جیساکہ آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی کے پاکستان بمقابلہ جنوبی افریقہ میچ میں پروٹیز سائیڈگرین کے بجائے (یلو)رنگ کی شرٹس زیبِ تن کرکے میدان میں اتری تھی۔پاکستان ٹیم کا آئرلینڈکے ساتھ پہلا تاریخی میچ جاری ہے جس پر سوشل میڈیا میں پاکستانی کٹ سے گرین کلر ختم کئے جانے کے حوالے سے مختلف تبصرے اور اندازے بھی جاری ہیں۔ممکن ہے کہ آنے والے دنوں میں اس حوالے سے پی سی بی سے وضاحت بھی آجائے جس کا فی الوقت سب کو انتظار ہے۔ آئرلینڈ کی تاریخ کے اولین ٹیسٹ میچ میں پاکستان ٹیم میدان میں موجود ہے مگر اس کے سوئیٹر پر روایتی گرین کلر موجود نہیں ہے جس پر کرکٹ حلقوں میں چہ میگوئیاں ہورہی ہیں۔پاکستانی صحافیوں کی جانب سے سوشل میڈیا پر اس بات کو موضوع بحث بنائے جانے کے بعد اب سابق کپتان اور ممتاز کمنٹیٹر وسیم اکرم نے سوال کر ڈالاہے کہ پاکستان کرکٹ ٹیم کی ٹیسٹ یونیفارم سے آخر گرین شرٹ کیوں ختم کردیا گیاہے۔