بدھ‬‮ ، 17 ستمبر‬‮ 2025 

چیف جسٹس نے بڑے بڑے سیاستدانوں سمیت 222افراد ایک ساتھ سپریم کورٹ طلب کر لیا کیا آپ جانتے ہیں یہ 222افراد کون ہیں اور انہوں نے کیا کیا ہے ؟تہلکہ خیز تفصیلات سامنے آگئیں 

datetime 13  مئی‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(این این آئی)سپریم کورٹ نے قرضے معاف کروانے والے 222 افراد کو ذاتی حیثیت میں طلب کرلیا۔ اتوار کو سپریم کورٹ میں قرضے معاف کروانے سے متعلق کیس کی سماعت ہوئی۔ ایڈیشنل اٹارنی جنرل عدالت میں پیش ہوئے اور بتایا کہ گورنر اسٹیٹ بینک نے کمیشن رپورٹ کی سمری جمع کروادی ہے۔چیف جسٹس نے کہا کہ گورنر سٹیٹ بینک خود کہاں ہیں ٗ222 افراد نے خلاف ضابطہ قرضے معاف کروائے، تمام افراد کو نوٹسز جاری کرینگے، کمیشن نے 222 افراد کے خلاف

کارروائی کی سفارش کی تھی۔عدالت نے قرضے معاف کروانے والے 222 افراد کو نوٹس جاری کرتے ہوئے ذاتی حیثیت میں پیش ہونے کا حکم دیا اور 8 جون تک جواب طلب کرلیا۔چیف جسٹس نے کہا کہ 84 ارب روپے کے قرضے معاف کروائے گئے، قرضے معاف کرنے والے ذمہ داران کے خلاف کارروائی ہوگی۔بیرسٹرظفر اللہ نے عدالت کو بتایا کہ محمد خان جونیجو، یوسف رضا گیلانی اور بے نظیر بھٹو، نواز شریف اور چوہدری برادران نے بھی قرض لے کر معاف کرائے ہیں۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



Self Sabotage


ایلوڈ کیپ چوج (Eliud Kipchoge) کینیا میں پیدا ہوا‘ اللہ…

انجن ڈرائیور

رینڈی پاش (Randy Pausch) کارنیگی میلن یونیورسٹی میں…

اگر یہ مسلمان ہیں تو پھر

حضرت بہائوالدین نقش بندیؒ اپنے گائوں کی گلیوں…

Inattentional Blindness

کرسٹن آٹھ سال کا بچہ تھا‘ وہ پارک کے بینچ پر اداس…

پروفیسر غنی جاوید(پارٹ ٹو)

پروفیسر غنی جاوید کے ساتھ میرا عجیب سا تعلق تھا‘…

پروفیسر غنی جاوید

’’اوئے انچارج صاحب اوپر دیکھو‘‘ آواز بھاری…

سنت یہ بھی ہے

ربیع الاول کا مہینہ شروع ہو چکا ہے‘ اس مہینے…

سپنچ پارکس

کوپن ہیگن میں بارش شروع ہوئی اور پھر اس نے رکنے…

ریکوڈک

’’تمہارا حلق سونے کی کان ہے لیکن تم سڑک پر بھیک…

خوشی کا پہلا میوزیم

ڈاکٹر گونتھروان ہیگنز (Gunther Von Hagens) نیدر لینڈ سے…

اور پھر سب کھڑے ہو گئے

خاتون ایوارڈ لے کر پلٹی تو ہال میں موجود دو خواتین…