جمعہ‬‮ ، 20 مارچ‬‮ 2026 

گرمیوں کی چھٹیاں کب شروع ہوں گی؟ اور کب ختم؟ حکومت اور پرائیویٹ سکولز اور مالکان کے درمیان معاملات طے پا گئے، باقاعدہ نوٹیفیکیشن جاری کر دیا گیا

datetime 12  مئی‬‮  2018 |

لاہور(نیوز ڈیسک) گزشتہ روز محکمہ تعلیم پنجاب نے تعلیمی اداروں میں موسم گرما کی تعطیلات کا نوٹیفکیشن جاری کردیاتھا۔نوٹیفکیشن کے مطابق صوبہ بھر کے تمام سرکاری و پرائیویٹ سکول 17مئی سے بند ہوں گے اور دوبارہ 10اگست کو دوبارہ کھلیں گے ۔جب صوبائی وزیر تعلیم نے چھٹیوں کا اعلان کیا تھا تو اس وقت پرائیویٹ سکول فیڈریشن نے حکومت کے اس فیصلے کو ماننے سے انکار کر دیا تھا، اب پرائیویٹ سکول فیڈریشن نے چھٹیوں کے حکومتی فیصلے کی تائید کر دی ہے،

پرائیویٹ سکولوں میں جاری امتحانات کے ختم ہونے کے فوری بعد چھٹیاں کرنے کا اعلان کر دیا جائے گا۔دوسری طرف آل پاکستان پرائیویٹ سکول فیڈریشن کے صدر کاشف مرزا کا کہنا ہے کہ ہماری سیکرٹری سکول ایجوکیشن پنجاب ڈاکٹر اللہ بخش ملک سے ملاقات ہوئی ہے اور باہمی مشاورت سے فیصلہ کیا گیا ہے کہ ہم پنجاب حکومت کے فیصلے پر عمل کریں گے لیکن ہمارے جن تعلیمی اداروں میں اس وقت بچوں کے امتحانات چل رہے ہیں وہاں فی الحال چھٹیاں نہیں کی جائیں گی۔انہوں نے کہا کہ ایک ماہ قبل سیکرٹری سکول ایجوکیشن سے مذاکرات میں متفقہ طور پر 8 جون کو چھٹیاں کرنے کا مشترکہ فیصلہ ہوا تھا لیکن اب چھٹیوں کے حوالے سے سیکرٹری سکول ایجوکیشن کے ساتھ مشاورت کے بعد تمام امور طے پا گئے ہیں۔لہٰذا اب تمام پرائیویٹ سکول بھی 17 مئی سے 10 اگست تک چھٹیاں کریں گے اور 11 اگست سے دوبارہ سکول کھل جائیں گے ، واضح رہے کہ محکمہ تعلیم نے گزشتہ روز پنجاب بھر کے سرکاری و نجی سکولوں میں گرمیوں کی چھٹیاں 17 مئی سے کرنے کا اعلان کر دیا تھا اور کہا گیا تھا کہ عمل درآمد نہ کرنے والے سکولوں کے خلاف قانونی کاروائی کی جائے گی‘صوبے بھر کے 36 اضلاع میں قائم تمام سرکاری اسکول رواں ماہ ہی بند کرکے بچوں کو چھٹیاں دے دی جائیں گی۔سرکاری اسکولوں میں چھٹیوں کا اعلان صوبائی وزیرتعلیم پنجاب رانا مشہود احمد خان نے پنجاب ٹیکسٹ اینڈ کریکولم بورڈ میں پریس کانفرنس کے دوران کیا۔

صوبائی وزیرتعلیم رانا مشہود نے بتایا کہ گرمیوں کی چھٹیاں 17 مئی سے شروع ہوں گی اورگرمیوں کی چھٹیوں کے بعد اسکول 10 اگست کو کھلیں گے۔ رانا مشہود کا کہنا تھا کہ رمضان المبارک کی وجہ سے گرمیوں کی چھٹیاں جلدی کی جا رہی ہیں اور گرمیوں کی چھٹیوں کا اطلاق سرکاری و پرائیویٹ اسکولوں پر یکساں ہوگارانا مشہود نے کہا کہ پیپروں کے علاوہ گرمیوں کی چھٹیوں میں کسی کو سکول کھولنے کی اجازت نہیں ہوگی، اگر کوئی چھٹیوں کے دوران بلاجواز سکول کھولے گا تو انکے خلاف سخت کاروائی کیجائے گی۔صوبائی وزیر تعلیم کا کہنا تھا کہ سکولوں میں بچوں سے بغیر فیس وصول کیے سمر کیمپ لگانے کی اجازت ہوگی آل پاکستان پرائیوٹ سکولز فیڈریشن نے حکومتی احکامات کے مطابق نجی سکولوں میں چھٹیاں دینے سے یکسر انکارکرتے ہوتے سیکرٹری سکولز کے ساتھ کیے گئے وعدے کے مطابق 8 جون سے چھٹیاں کرنے کے فیصلے پر قائم ہیں۔



کالم



مذہب کی جنگ(پانچواں حصہ)


برطانیہ نے دوسری جنگ عظیم کے بعد دنیا میں دو خطے…

مذہب کی جنگ(چوتھا حصہ)

یہودیوں اور مسلمانوں کے درمیان اختلاف واقعہ…

مذہب کی جنگ(تیسرا حصہ)

بخت نصر نے 586 قبل مسیح میں یروشلم پر حملہ کر کے…

مذہب کی جنگ(دوسرا حصہ)

بنی اسرائیل نے فلسطین واپسی کے بعد یہودا قبیلے…

مذہب کی جنگ

رچرڈ نکسن امریکا کے 37ویں صدر تھے‘ یہ بھی ڈونلڈ…

اینڈ آف مسلم ورلڈ

ہمیں ایران امریکا جنگ کے نتیجے کو سمجھنے کے لیے…

عربوں کا کیا قصورہے؟

ایف 35 دنیا کا مضبوط اور مہلک ترین فائٹر جیٹ ہے‘…

اختتام کا آغاز

’’ہمارے پاس صرف 35 سال ہیں‘ ہم ان میں جتنا جی…

امانت خان شیرازی

بادشاہ اس وقت برہان پور میں تھا‘ مغل دور میں…

ہائوس آف شریف

جنرل غلام جیلانی نے جنرل ضیاء الحق کو آرمی چیف…

نواز شریف کی سیاست میں انٹری

لارنس گارڈن کے کرکٹ گرائونڈ میں میچ چل رہا تھا‘…