جنوبی وزیرستان (نیوز ڈیسک) جنوبی وزیرستان میں سراروغہ کے علاقے میں دہشتگردوں نے سکیورٹی فورسز کی چیک پوسٹ پر حملہ کر دیا جس سے ایک سکیورٹی اہلکار شہید ہوگیا ، دہشتگردوں نے سراروغہ میں سکیورٹی فورسز کی چیک پوسٹ کو اچانک نشانہ بنایا جس کے باعث فورسز کو فوری جوابی کارروائی کا موقع نہ مل سکا ، پولیس نے حملہ آوروں کی تلاش میں سرچ آپریشن شروع کر دیا ہے۔