جمعہ‬‮ ، 19 جون‬‮ 2026 

(ن) لیگ کارکردگی کے بل بوتے پر اگلا الیکشن جیتے گی ‘پرویز ملک

datetime 11  مئی‬‮  2018 |

لاہور (ا ین این آئی) پاکستان مسلم لیگ(ن) لاہور کے صدر و وفاقی وزیر محمد پرویز ملک اور صوبائی وزیر خواجہ عمران نذیرنے کہا ہے کہ مسلم لیگ (ن) کارکردگی کے بل بوتے پر اگلا الیکشن اکثریت سے جیتے گی، مسلم لیگ (ن) کی حکومت نے جنوبی پنجاب کو 42 فیصد سے زائد ترقیاتی فنڈز دینے کا اعزاز حاصل کیا ہے، مخالفین باتیں بناتے رہے، ہم نے عوام کی خدمت کا حق ادا کیا ۔

جن عناصرنے اپنے دور اقتدار میں ترقی کا راستے روکنے کیلئے ہر حربہ آزمایا اور عوام کو ترقیاتی منصوبوں کے ثمرات سے محروم رکھنے میں کوئی کسر اٹھا نہیں رکھی آج وہ عوامی مسیحائی کے دعویدار بن رہے ہیں، جھوٹے دعووں اور دلفریب نعروں سے ووٹرز کو گمراہ نہیں کیا جا سکتا، عوام صرف کارکردگی کے بل بوتے پر ووٹ دیں گے۔ا ن خیالات کا اظہار انہوں نے گذشتہ روز لاہور دفتر میں گفتگو کرتے ہوئے کیا۔اس موقع پر ارکان اسمبلی چوہدری شہباز،میاں مرغوب احمد،سید توصیف شاہ،سینیٹرڈاکٹراسداشرف،عامر خان،سعدیہ تیمور،چوہدری عبدالمجید چن نمبردار،جاوید اقبال سمیت دیگر بھی موجود تھے۔انہوں نے کہا کہ مسلم لیگ (ن) کے رہنما و کارکنان جماعت کا قیمتی اثاثہ ہیں جو اپنے سیاسی نظریئے پر قائم ہیں۔ زرداری اور عمران خان کی لوٹ مار، جھوٹ اور دھوکے بازی کی سیاست نے اخلاقیات کا جنازہ نکال دیا ہے۔ دوغلی سیاست کے علمبرداروں نے سندھ اور خیبر پی کے میں اپنے دور اقتدار میں عوام کو محرومیوں کے سوا کچھ نہیں دیا اور نہ ہی بنیادی مسائل پر توجہ دی ہے جس طرح انہوں نے عوام کو نظر انداز کیا اسی طرح انتخابات میں وہ انہیں بھی مسترد کر دیں گے۔انہوں نے کہا کہ باشعور عوام نے جھوٹ اور الزامات کی منفی سیاست کرنیوالوں کو آئینہ دکھا دیا ہے۔ منفی احتجاج، انتشار اور دھرنوں کی سیاست کرنیوالوں کو شکست فاش ہو گی، انتشار اور منفی سیاست کرنیوالوں کیلئے نوشتہ دیوار ہے۔انہوں نے کہا کہ مسلم لیگ (ن) کی سیاست کا محور عوام کی خدمت ہے اور مسلم لیگ (ن) کی عوامی خدمت کی بدولت عوام نے اسے ہر الیکشن میں سرخرو کیا ہے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



فلم میں بھی ہارنے سے انکار


یہ تبلیسی شہر تھا‘ اکتوبر کی 8 تاریخ تھی اور سن…

Pale Blue Dot

کارل ایڈورڈ سیگن (Carl Edward Sagan) خلانورد اور پلانٹری…

نصیب کی مکھی

ٹومی فلیٹ ووڈ (Tommy Fleetwood) دنیا کا مشہور گالفر ہے‘…

8 بجے تک

میرا جم میرے گھر سے پانچ منٹ کی دوری پر ہے‘ میں…

ریو سیکریٹو

دریا کا پانی صاف اور شفاف تھا‘ مایا لوگ یہ پانی…

تلوم اور تلوم سے آگے

ہم کوبا سے واپسی پر تلوم (Talum) رکے‘ یہ مایا تہذیب…

کوبا مایان

کوبا مایان (Coba Mayan) ہماری پہلی منزل تھا‘ کین کون…

کین کون میں چار دن

کین کون میکسیکو کا اہم ترین سیاحتی شہر ہے‘ یہ…

لکڑی کا تختہ

خوش قسمتی اور بدقسمتی میں لکڑی اور لوہے جیسا…

اللہ سے خوش قسمتی مانگو

’’علم کے ساتھ مقدر بھی چاہیے‘ تم خوش قسمتی کی…

’’پیٹر تم دس دن کہاں غائب رہے‘‘

کیلیفورنیا کے اس نرسنگ سکول کا پرچہ بہت دل چسپ…